بلاگ کے مینو بار میں پیج کس طرح منسلک کریں

اسد عباسی

محفلین
اس بلاگ کے مینو بار میں پیج کس طرح منسلک کریں یہاں

جہاں تک مجھے سمجھ آ رہا ہے آپ کے تھیم کوڈ میں جہاں آپ نے نام لکھے ہیں وہیں پر آگے ان کے لنک پیسٹ کر دیں۔

مثلاّ۔

Popular

پاپولر والی جگہ آپ نے اگر صفحہ اول لکھا ہے تو لال رنگ والے تمام حصے کو اپنے صفحہ اول کے لنک سے بدل دیں۔

یہ لال رنگ میں نے یہاں کیا ہے سمجھانے کی غرض سے کیوں کہ اس کوڈ کے اندر کچھ اردو میں لکھنے کی کوشش کی تو کوڈ کا حلیہ ہی بدل گیا جو شاید آپ کو سمجھ نہی آتا۔ امید ہے آپ کو میرا نقطہ سمجھ آ گیا ہو گا اگر میری سمجھ میں کوئی غلطی ہو تو میں معزرت خواہ ہوں۔

اسد

محفلین
اس بلاگ کے مینو بار میں پیج کس طرح منسلک کریں یہاں http://urdukhabrein.blogspot.in/
جب تک مکمل تفصیل مہیا نہیں کریں گے جواب دینا مشکل ہے۔ تھیوریٹیکل جواب مثالیہ جواب سے ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، یہ بتا ئیں کہ کس صفحے کو کس جگہ لنک کرنا ہے؟ دوسری چیز لیبلز (ٹیگز یا موضوعات) کی عدم موجودگی ہے، تحریروں کے ساتھ ان کے موضوعات بطور لیبلز لازمی شامل کریں۔ یہی لیبلز لنکس کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ مثلاً آپ مینو میں 'ہندوستان' سے متعلق تمام تحریروں کو سرچ کرنے لئے
کوڈ:
http://urdukhabrein.blogspot.in/search/label/ہندوستان
استعمال کر سکتے ہیں۔ بلوگ کے ڈیش بورڈ میں 'Template' پر کلک کریں اور 'Edit HTML' پر کلک کریں،
کوڈ:

ہندوستان

تلاش کریں اور# کو
کوڈ:
http://urdukhabrein.blogspot.in/search/label/ہندوستان
سے تبدیل کر دیں۔ مینو میں 'ہندوستان' پر کلک کرنے سے وہ تمام تحریریں آ جائیں گی جن کے لئے 'ہندوستان' کا لیبل استعمال ہوا ہو گا۔

آخری تدوین:

اسد

محفلین
ٹمپلیٹ کو درست طور پر اردوایا نہیں گیا ہے، اس وجہ سے بعض مسائل ہو سکتے ہیں۔ بلوگ کی زبان 'اردو' سیٹ نہیں کی گئی ہے، direction اور dir ایٹریبیوٹ 'ltr' استعمال ہو رہا ہے جو کسی جگہ مسئلہ کر سکتا ہے۔ کوئی بہتر (fluid) ٹمپلیٹ استعمال کر کے دیکھیں۔ ٹمپلیٹ بلوگ کے استعمال کے مطابق ہونی چاہئیے، اگر اس بلوگ میں ہر ہفتے 10 سے زیادہ تحریریں پوسٹ ہوں گی تو کوئی نیوز میگزین ٹمپلیٹ استعمال کریں۔ نیوز میگزین ٹمپلیٹس میں سرورق پر کم جگہ میں زیادہ تحریریں نظر آتی ہیں۔

میں نے یہ تحریر ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی دیکھی ہے، بلوگر کے بارے میں کسی سوال کی صورت میں مجھے ٹیگ کر دیا کریں ایک سپیس کے بعد @اسد لکھ دیا کریں تاکہ مجھے اطلاع ہو جائے۔

آخری تدوین:

اسد

محفلین
میں معذرت چاہتا ہوں مجھے ورڈپریس کا تجربہ نہیں ہے۔ آپ کے بلوگ کا سائٹ میپ کہاں اور کس فورمیٹ میں محفوظ ہے؟ اس کا URL لنک گوگل ویب‌ماسٹرز ٹولز میں دینا ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ بلوگر کیونکہ گوگل کی اپنی سروس ہے اس لئے شاید اس کا سائٹ میپ دینے کا طریقہ مختلف ہے۔

گوگل ویب‌ماسٹرز پر لوگ ان ہو کر 'Add a Site' کے بٹن پر کلک کر کے اپنی سائٹ شامل کریں، یا اگر سائٹ پہلے سے شامل ہے تو سائٹ کے نام پر کلک کریں۔ اب 'Sitemaps' پر کلک کریں، اب 'ADD/TEST SITEMAP' بٹن پر کلک کریں اور کھلنے والی ونڈو میں سائٹ میپ کا URL لکھ دیں یا کاپی کر دیں اور 'Submit the sitemap' بٹن پر کلک کریں، ونڈو ختم ہونے کے بعد 'Refresh the page' پر کلک کریں۔ اب صفحے پر سائٹ میپ کی تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔

ٹمپلیٹ کو درست طور پر اردوایا نہیں گیا ہے، اس وجہ سے بعض مسائل ہو سکتے ہیں۔ بلوگ کی زبان 'اردو' سیٹ نہیں کی گئی ہے، direction اور dir ایٹریبیوٹ 'ltr' استعمال ہو رہا ہے جو کسی جگہ مسئلہ کر سکتا ہے۔ کوئی بہتر (fluid) ٹمپلیٹ استعمال کر کے دیکھیں۔ ٹمپلیٹ بلوگ کے استعمال کے مطابق ہونی چاہئیے، اگر اس بلوگ میں ہر ہفتے 10 سے زیادہ تحریریں پوسٹ ہوں گی تو کوئی نیوز میگزین ٹمپلیٹ استعمال کریں۔ نیوز میگزین ٹمپلیٹس میں سرورق پر کم جگہ میں زیادہ تحریریں نظر آتی ہیں۔

میں نے یہ تحریر ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی دیکھی ہے، بلوگر کے بارے میں کسی سوال کی صورت میں مجھے ٹیگ کر دیا کریں ایک سپیس کے بعد @اسد لکھ دیا کریں تاکہ مجھے اطلاع ہو جائے۔
جزاک اللہ ، شکریہ اسد بھائی آپکی گراں قدر مد کا بے ۔حد شکریہ میں نے پیج منسلک کر لیا ، http://urdukhabrein.blogspot.in/search/label/ہندوستان

اسد

محفلین
کچھ اور کام:
1- function createSummaryAndThumb میں
کوڈ:

کو

سے تبدیل کر دیں۔
2- .post-body میں padding:0px 10px 0px 0px کو padding: 0px 0px 0px 10px; سے تبدیل کردیں۔
3- #rsidebar-wrapper میں
کوڈ:
padding: 15px 0px 15px 11px;
کو padding: 15px 11px 15px 0px;
سے تبدیل کر دیں
4- #content-wrapper میں
کوڈ:
#content-wrapper{background:url(http://2.bp.blogspot.com/-RTTOHFxVcHo/ULwRXyuMILI/AAAAAAAABvU/sWDsDMivy6M/s1600/sidebar-bg.png) repeat-y scroll 640px top #FFFFFF;padding:0px 15px;}
کو تبدیل کر کے
#content-wrapper{background:url(http://1.bp.blogspot.com/-efJSzmLG7yI/UqyZw9M_pjI/AAAAAAAAAmk/lNdT_fb74_Y/s1600/sidebar-bg.png) repeat-y scroll 320px top #FFFFFF;padding:0px 15px;}
کر دیں
5- .menu-secondary-container میں
کوڈ:
.menu-secondary-container{position:relative;height:46px;z-index:300;margin-bottom:2px}
کو
.menu-secondary-container{position:relative;height:46px;z-index:300;margin-bottom:2px;float:right}
سے تبدیل کر دیں

اسد

محفلین
اسد بھائی اب ذرا دیکھ کر بتائیں میں نے آپ کی تازہ مشورے کے مطابق تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ براہ کرم یہ بتائیں کیا آپکو مطلوب تبدیلی ہو گئی ہے
http://urdukhabrein.blogspot.in/
میں نے آج دوپہر جواب دیا تھا جو کہ شاید پوسٹ نہیں ہو سکا۔ کچھ چیزیں تبدیل ہو گئی ہیں لیکن اب بھی مسائل موجود ہیں۔ میں نے Lasantha کی Grown ٹمپلیٹ اردوائی تھی لیکن اس میں وقت بہت زیادہ لگا تھا اور مسائل بھی تھے۔ میں کوئی دوسری ٹمپلیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دوں گا۔ ابھی میں اس ٹمپلیٹ پر کام کر رہا ہوں، اسے دیکھ لیں کہ کیا یہ آپ کے کام کی ہے۔ ورنہ جے پی سٹیشن بھی ہے۔ یہ دونوں ریسپونسِو ٹمپلیٹس ہیں اور بہت اچھی ورڈپریس پریمیم کمرشل تھیمز سے بنائی گئی ہیں۔
ایڈٹ: ٹیسٹ بلوگ پر ٹمپلیٹس تبدیل ہوتی رہتی ہیں اس لئے میں نے ڈی نیوز اردو ٹمپلیٹ کے مظاہرے کے لئے نیا بلوگ بنا دیا ہے۔ اب اس میں صرف یہ مسئلہ رہ گیا ہے کہ مجھے پتہ نہیں چل رہا کہ سرورق پر تحریروں کے خلاصے میں الفاظ کی تعداد کیسے بڑھائی جائے۔

آخری تدوین:
اسد بھائی میں نے آپکے مشورے کے مطابق جے پی سٹیشن تیمپلیٹ لیکر ایک ٹیسٹ بلاگ بنا لیا ہے اب اسے دیکھ کر یہ بتائیں کہ ابھی اس میں کیا کمی رہ گئی ہے ۔
اس بلاگ میں آپ نے جس مقام پر اردو محفل اور اردو ویب کا لنک دیا ہے وہ کیسے لگائیں اور مینو بار میں رابطہ اور دیگر کالم میں پیج کیسے تحریر کریں ساتھ ہی یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنے ٹیسٹ بلاگ میں نیچے صفحات تبدیل کرنے کا آپشن دیا ہے وہ میرے بلاگ پر نہیں لے رہا ہے ۔ وہ دوسری والی ٹیپلیٹ ڈی نیوز بھی اگر تیار ہو تو ارسال فرما دیں ۔ شکریہ اسد
http://www.airurdukhabarnama.blogspot.in

http://www.airurdukhabarnama.blogspot.in/

اسد

محفلین
ااس بلاگ میں آپ نے جس مقام پر اردو محفل اور اردو ویب کا لنک دیا ہے وہ کیسے لگائیں
یہ لنک ٹمپلیٹ میں نہیں تھے میں نے بلوگر ڈیشپورڈ میں نیا HTML گیجٹ شامل کر کے اس میں ڈالے تھے۔ اب ٹمپلیٹ میں HTML گیجٹ شامل کر دوں گا تاکہ اس میں اپنی مرضی کے لنک شامل کیے جا سکیں۔
اآپ نے اپنے ٹیسٹ بلاگ میں نیچے صفحات تبدیل کرنے کا آپشن دیا ہے وہ میرے بلاگ پر نہیں لے رہا ہے ۔
6 سے زیادہ صفحے ہونے کے بعد پیجینیشن خودبخود ظاہر ہو جائے گی۔
ڈی نیوز میں ابھی تھوڑی کمی ہے، جاواسکرپٹ بہت زیادہ استعمال ہوئی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، تکے لگا کر کام چلا رہا ہوں۔
اس صفحے پر جے پی سٹیشن ٹمپلیٹ دوسرے رنگوں میں دستیاب ہے انہیں بھی دیکھ لیں۔

اسد

محفلین
اسد بھائی میں نے آپکے مشورے کے مطابق جے پی سٹیشن تیمپلیٹ لیکر ایک ٹیسٹ بلاگ بنا لیا ہے اب اسے دیکھ کر یہ بتائیں کہ ابھی اس میں کیا کمی رہ گئی ہے۔
بلوگ کی زبان بلوگر ڈیشبورڈ میں اردو سیٹ کر لیں ورنہ کچھ چیزیں بائیں سے دائیں نظر آئیں گی۔ ٹمپلیٹ بلوگ کی زبان کو direction/dir کے لئے چیک کرتی ہے۔

اسد

محفلین
مینو بار میں رابطہ اور دیگر کالم میں پیج کیسے تحریر کریں
اس کوڈ میں تبدیلی کریں:
کوڈ:

تعارف

رابطہ

فونٹس

جمیل نوری نستعلیق

نفیس ویب نسخ

مزید فونٹ

مزید فونٹ

دوسرے مینو کے لئے:
کوڈ:

سرورق

تعارف

محفوظات

Dropdown

Dropdown

Dropdown

Dropdown

تبصرے

# کی جگہ لنک استعمال کریں۔

اسد

محفلین
ڈی نیوز میں ابھی فونٹ تبدیل نہیں کیے ہیں، ٹیسٹنگ کے لئے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

ان ٹمپلیٹس میں زبردستی ڈائریکشن طے نہیں کی گئی بلکہ بلوگ کی زبان کے حساب سے سیٹ ہوتی ہے۔ بلوگ کی زبان اردو سیٹ کرنی ہو گی۔ یہ ٹمپلیٹ بھی کئی رنگوں میں دستیاب ہے۔ سرخ ٹمپلیٹ مکمل ہو جانے کے بعد دوسرے رنگوں میں تیار کر لوں گا۔

یہ لنک ٹمپلیٹ میں نہیں تھے میں نے بلوگر ڈیشپورڈ میں نیا HTML گیجٹ شامل کر کے اس میں ڈالے تھے۔ اب ٹمپلیٹ میں HTML گیجٹ شامل کر دوں گا تاکہ اس میں اپنی مرضی کے لنک شامل کیے جا سکیں۔

6 سے زیادہ صفحے ہونے کے بعد پیجینیشن خودبخود ظاہر ہو جائے گی۔
ڈی نیوز میں ابھی تھوڑی کمی ہے، جاواسکرپٹ بہت زیادہ استعمال ہوئی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، تکے لگا کر کام چلا رہا ہوں۔
اس صفحے پر جے پی سٹیشن ٹمپلیٹ دوسرے رنگوں میں دستیاب ہے انہیں بھی دیکھ لیں۔
سبز رنگ ٹیمپلیٹ کا ڈاون لوڈ لنک کاپی ہونے سے رہ گیا ہے اور سرخ رنگ ڈاون لوڈ نہیں ہو رہا

Top