بلاگ کے مواد کو سرقہ ہونے سے کیسے بچایا جائے

زہیر عبّاس

محفلین
کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے بلاگ کے مواد کو کاپی پیسٹ ہونے سے مکمل بچایا جاسکتا ہے۔ میں نے اپنے بلاگ پر رائٹ کلک جاوا اسکرپٹ کے ذریع بند کیا ہوا ہے۔ تاہم ایسا کرنے سے صرف چند لوگ ہی مواد کو کاپی پیسٹ نہیں کر سکتے۔ جو بھی تھوڑا ہوشیار ہوتا ہے وہ اس کو کاپی کر لیتا ہے اور پھر اپنے نام سے مختلف گروپس اور سائٹ پر شایع کردیتا ہے۔ اس صورتحال سے میرا بہت پریشان ہوں۔ کچھ لوگوں نے تو پورے بلاگ کو کاپی پیسٹ کرکے اپنی ویب سائٹ پر شایع کر دیا تھا۔
 

سید ذیشان

محفلین
یہ کافی گھمبیر مسئلہ ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ مواد کو تصویری شکل میں دیا جائے اور اس پر واٹر مارک لگا دیا جائے۔ لیکن اس طرح سرچ انجن میں اس کا آنا مشکل ہو جائے گا۔ خاص طور پر اگر تحریر کا کوئی جملہ تلاش کیا جائے۔
کچھ لوگ سرچ انجن کے لئے پیج سورس میں ٹیکسٹ کو رینڈم انداز میں رکھتے ہیں، تاکہ سرچ انجن کو جملے مل سکیں، اور ساتھ میں درست مواد تصویری شکل میں دکھایا جاتا ہے۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
کچھ لوگ سرچ انجن کے لئے پیج سورس میں ٹیکسٹ کو رینڈم انداز میں رکھتے ہیں، تاکہ سرچ انجن کو جملے مل سکیں، اور ساتھ میں درست مواد تصویری شکل میں دکھایا جاتا ہے۔
ایسا کیسے کرسکتے ہیں؟ کیا آپ اس بارے میں کچھ رہنمائی کرسکتے ہیں؟
 
Top