بلال اعظم سے ملاقات

محمد بلال اعظم سے کئی بار فون پر علمی اور معلوماتی گفتگو رہی۔ میری دعوت پر پاکستان اور ہندوستان کے متحرک ویکی ممبران پر مشتمل ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں بلال نے عمدہ نکات بھی پیش کیے ۔
میری بالمشافہ ملاقات لاہور میں LUMS یونیورسٹی میں ہوئی ہوئی، اس وقت شاید بلال نے فزکس میں ماسٹرز کر لیا تھا اور یونیورسٹی میں ٹیچنگ اسسٹنٹ یا کسی تعلیمی سرگرمی میں مصروف تھے۔ جی خوش ہوا بلال اور الف عین صاحب کی ملاقات اور مختصر تفصیلات پڑھ کر۔
بلال سے بھی امید ہے کہ وہ اپنے تاثرات قلمبند کریں گے
 
آخری تدوین:
Top