بس قومی مفاد نکال دیں (جاوید چوہدری)

قمراحمد

محفلین
1100539630-1.jpg

ZeroPoint_10-04-09-1100599659-2.gif
 

arifkarim

معطل
بھائیوں فکر نہ کرو۔ میرا ایک دوست اتر پردریش میں ہوتا ہے۔ وہاں بھی روازہ کئی کئی گھنٹے بجلی جاتی ہے!
 

arifkarim

معطل
ہو تو اور بھی جگہ پر ہو گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے صحیح مان لیا جائے۔

بھائی لوڈشینڈگ کا واحد حل مزید بجلی پیدا کرنا ہے۔ کالا باغ ڈیم آپ لوگوں نے بننے نہیں دیا۔۔ شمسی توانائی کے پینلز آپ بلوچستان میں لگاتے نہیں۔ ساحل سمندر کے کنارے پنکھوں سے پیدا کرنے والی بجلی پر توجہ نہیں ہے۔ تربیلا ڈیم کا پانی ختم ہو چکا ہے۔ ایسے میں بجلی کی بچت کا کیا فائدہ دے گی جب آبادی عروج پر جارہی ہو؟
 

محمدصابر

محفلین
کالا باغ ضرور بننا چاہیے لیکن اسکی مخالف لابی اتنی مضبوط ہے کہ ایسا کرنا اب ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ باقی رہ گئے شمسی پینل اور ونڈ ٹربائنز تو حکومت ابھی نوزائیدہ ہے جب بڑی ہو گی تو شاید ان کاموں پر بھی توجہ دے دے۔ :)
 

راشد احمد

محفلین
حکومت صرف تھرمل پاور پر ہی توجہ دے گی جن سے کمپیش کی امید ہے۔

اندھیرنگری اشرف راجہ صاحب نے تو صاف کہہ دیا تھا کہ 2030 تک پاکستان بجلی میں‌خود کفیل ہوجائے گا اس وقت تک قوم لوڈشیڈنگ کا بہادری سے مقابلہ کرے۔

آج کل فرمار ہے ہیں کہ ہم دسمبر 2009 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
میں نے کسی کالم نگار کہ کالم میں پڑھا تھا کہ پاکستان میں دنیا کہ سب سے بڑے کوئلے کہ ذخائر ہیں اور دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جو کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟؟؟؟؟
 

مغزل

محفلین
آبی بھیا، ہمارے پاس ہو ا کے چار بڑے چینل ، کوئلے کے ذخائر، تیل ، گیس اور دنیا کا بہترین دریائی نظام ہے ۔
آپ کا سوال ہے کہ:
ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟؟؟؟؟
اس کا جواب ہے کہ ہم کرنا ہی نہیں چاہتے اگر یہ سب کردیا تو حکومت کرنے اور سیاست کرنے کا جواز کیا رہے گا۔
 

زین

لائبریرین
میں نے کسی کالم نگار کہ کالم میں پڑھا تھا کہ پاکستان میں دنیا کہ سب سے بڑے کوئلے کہ ذخائر ہیں اور دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جو کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟؟؟؟؟

جی درست سنا ہے ۔ بلوچستان میں کوئلے کے بہت بڑے بڑے ذخائر ہیں۔ ضلع لورالائی قریب چمالنگ میں دنیا کےبڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں ۔
پہلے ان ذخائر پر لونی اور مری قبیلے کا جگھڑا چلا آرہا تھا کچھ عرصہ پہلے پاک فوج نے یہ تنازعہ حل کروادیا اب وہاں سے روزانہ سینکڑوں ٹن کوئلہ نکالا جاتا ہے ۔
 

arifkarim

معطل
کالا باغ ضرور بننا چاہیے لیکن اسکی مخالف لابی اتنی مضبوط ہے کہ ایسا کرنا اب ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

ہاں پارلیمانی نظام سے تو یہی توقع ہے۔ کون کالا باغ ڈیم بنانے کے حق میں ہے؟
جواب: 100 میں صرف 2 ووٹ!
جبکہ ایوب نے بغیر ووٹنگ کے ہی عوام کی خاطرتربیلا ڈیم بنوا دیا :)
 

arifkarim

معطل
میں نے کسی کالم نگار کہ کالم میں پڑھا تھا کہ پاکستان میں دنیا کہ سب سے بڑے کوئلے کہ ذخائر ہیں اور دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جو کہ کوئلے سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو پھر ہمارے ہاں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟؟؟؟؟

بھائی جب شمشی توانائی اور ہوائی پنکھوں سے کام چل سکتا ہے تو کوئلہ جلا جلا کر ماحول آلودہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
سمندر کے کنارے پنکھے لگا دیں، کراچی اور گر دو نواح والوں کی مانگ پوری ہو گی ۔
بلوچستان میں چونکہ بارش کم ہوتی ہے اسلئے وہاں سولر پینلز والا تجربہ کامیاب ثابت ہوگا۔
جب یہ دو صوبے خود کفیل ہو جائیں تو اسکے بعد پنجاب اور پختونستان کیلئے پانی سے چلنے والے ڈیمز کافی ہوں گے۔ اگر نہ بھی ہوئے تو اٹامک پلانٹس سے بھی گزارہ کیا جا سکتا ہے مگر اسمیں بھی ماحول کی آلودگی کا فیکٹر ہائی ہے۔
 

راشد احمد

محفلین
اگر حکومت سنجیدہ ہو تو کوڑے سے بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

مجھے یاد ہے کہ نواز دور میں اس منصوبے پر کام ہورہاتھا کہ دریائے راوی کے پاس پلانٹ لگایا جائے جہاں لاہور، گوجرانوالہ اور قصور کا سارا کوڑا اکٹھا کرکے اس سے بجلی پیدا کی جائے۔ جو لاہور اور آس پاس کے شہروں کے لئے کافی ہو۔

امریکہ میں کوڑے سے بجلی پیدا کی جارہی ہے لیکن ہم تنازعات میں لگے رہتے ہیں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی بجائے جنگ کرنا شروع کردیتے ہیں۔
 
Top