برے اعمال کا انجام

نور وجدان نے 'جہان نثر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 21, 2015

  1. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    6,368
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    ایک جاننے والے نے بتایا اُس کا ایک بہت اچھا دوست تھا جو پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا۔ لیکن اس کی موت سے کچھ قباحتیں اور مشکلات کھڑی ہوئی ہیں۔ اور وہ یہ ہیں کہ مرنے والا انٹرنیٹ سے متعلقہ امور میں مہارت رکھنے والا شخص تھا۔ فحش مواد والی ویب سائٹس اُسکی کمزوریاں تھیں اور ننگی تصاویر جمع کرنا اُس کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔
    حتیٰ کہ اُس نے اپنی ایک ویب سائٹ بھی بنا رکھی تھی جس پر ہر طرح کی فحش تصاویر کا ایک بہت بڑا مجموعہ لوگوں کی تفریح طبع کیلئے موجود تھا۔ ویب سائٹس کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ رجسٹرڈ ممبران کو نئی تصاویر یا ہر کچھ دنوں کے بعد چند تصاویر کا ایک مجموعہ خود بخود ہی ان کے ایمیل پر پوسٹ ہو جاتا تھا۔ )اور آجکل ٹیگ یا شیئر هو جاتا هے(.
    اب میرے اس دوست کی ناگہانی موت نے ہمارے لیئے یہ مصیبت کھڑی کر دی ہے کہ ہمیں اس کی ویب سائٹ کا پاس ورڈ معلوم نہیں ہے تاکہ کم از کم اس ویب سائٹ کو بند کریں یا کوئی دوسرا حل نکالیں...
    کہتا ہے: "جب میں مسجد میں بیٹھا اس کی نماز جنازہ کا انتظار رہا تھا تو یہی سوچ رہا تھا اور جب ہم سب اس کی لاش کو اُٹھا کر قبر کی طرف جا رہے تھے تو بھی میں یہی سوچ رہا تھا کہ یہ قبر میں جا کر کس چیز کا سامنا کرے گا؟" ننگی تصاویر کا؟؟؟ دوسروں کو گناهوں میں دهکیلنے کا؟؟؟...
    قبرستان میں قبروں کی وحشت اور ویرانگی مگر جنازے کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے رش کے باوجود میرا دماغ بس یہی بات ہی سوچتا رہا۔ میں نے قبر کے اندر ایک نظر ڈالی اور افسوس کے ساتھ سوچا پتہ نہیں میرے دوست کا یہاں کیا حشر ہوگا؟
    میرے دوست کے کچھ قریبی احباب تو رو بھی رہے تھے اور میں یہ سوچ رہا تھا کیا انکا رونا میرے دوست کے کسی کام آ سکے گا؟
    ہم نے میت دفنائی اور واپس چل دیئے۔ جی ہاں اپنے دوست کو قبر میں اکیلا چھوڑ کر، اسکا سارا مال اور اس کے سارے اھل خانہ واپس، وہاں رہا تو اس کے اعمال تھے، اور کیا پتہ اس کے کیسے اعمال تھے؟
    میرے دوست کی ماں اکثر خواب میں دیکھتی کہ لڑکے اس کے بیٹے کی قبر پر آتے ہیں اور پیشاب کرکے چلے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی کہ یہ کیسا خواب ہے اور اسکی کیا تعبیر ہوگی؟ اس بیچاری کو کیا پتہ کہ اس خواب کے پیچھے کیا راز تھے!
    میں اپنے آپ کو کہتا کہ خواب کی تعبیر تو واضح ہے لڑکے وہ لوگ تھے جن کو میرا دوست ننگی تصاویر بھیجا کرتا تھا اور وہ لڑکے یہ تصاویر آگے سے آگے پہنچاتے تھے۔ اللہ اکبر، یہ کیسا جال سا پھیلا ہوا تھا اور کس کس کے گناہ میرے دوست کو ڈس رہے ہونگے؟
    میں نے اپنے دوست کی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کیا تاکہ وہ اس ویب سائٹ کو بند کردیں۔ مگر انہوں نے معذرت کر لی کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔ میرے اصرار پر انہوں نے مجھے یہاں تک بھی کہا کہ وہ مجھ پر یقین نہیں کر سکتے کیونکہ جس نام اور جس پاس ورڈ سے یہ ویب سائٹ خریدی اور بنائی گئی تھی وہ معلومات میرے پاس نہیں تھیں۔ میں نے انہیں غصے میں بھی لکھا کہ لوگو، میرے دوست پر رحم کر دو، وہ بیچارہ مر گیا ہے مگر سب بے سود تھا۔
    میں اکثر بیٹھ کر اپنے دوست کی حالت پرسوچتا جو کہ مجھے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد مبارک کے مصداق نظر آتا جس کا مفہوم یہ ہے کہ ..."جو کوئی گناہ کا کوئی وسیلہ قائم کریگا تو اس کا گناہ اور بعد میں آنے والے تمام افراد کا گناہ اس شخص پر هو گا..."اور میں تڑپ کر رہ جاتا میرا دوست کس طرح لوگوں کے گناہ اُٹھائے گا جن کیلئے اس نے شر کے دروازے کھولے تھے۔ اور کس طرح قیامت کے دن ان سب گناہوں کو اپنے کندھے پر لاد کر محشر میں جائے گا؟
    میں جانتا ہوں کہ میری ان باتوں کا کسی پر کچھ اثر نہیں ہونے لگا، کیونکہ نوجوان تو اس کو محض وقت گزاری جانتے ہیں، جب کہ اللہ کی پناہ؛ ان تصاویر کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لڑکوں نے ایسی تصاویر دیکھیں، اپنی خواہشات کے سامنے بے بس ہوئے اور گناہوں کے گڑھوں میں کرتے چلے گئے اور کتنی ہی معصوم بچیاں بربادیوں میں پھنستی چلی گئیں..
    میرا دوست تو مر گیا مگر میں جانتا ہوں کہ روز قیامت اس سے ضرور سوال کیا جائے گا کہ تو نے کتنی ایسی تصاویر ہر اپنی نظریں ڈالیں اور تیری دوسروں کو بھجی ہوئی تصویروں پر کس کس کی نظریں گئیں؟ تو نے کدھر کدھر یہ تصاویر پھیلائیں اور اور جن تک تیری بھیجی ہوئی تصاویر گئین انہوں نے کس قدر آگے ان کو آگے پھیلایا؟
    اگر آپ کو اپنے دوست سے پیار هے یا کسی کا بهلا چاهتے هیں تو یہ پوسٹ اس کیلئے ٹیگ یا شیئر کردیں. شاید کسی نہ کسی کے دل پر اثر هو جائے اور معاشرے میں فساد و گناہ کا کم از کم ایک دروازہ بند کر کے آپ کا شمار بهی معاشرے کے دردمند مصلحین میں هو جائے...
    اللّٰہ تعالٰی ہم سب کو ہدایت دے اور عملِ صالح کرنے کے توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 21, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. خرم انصاری

    خرم انصاری محفلین

    مراسلے:
    161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاء اللہ عزوجل!
    پڑھتے ہوئے آنکھیں پُرنم ہو گئیں۔
    اللہ عزوجل ہمیں اس بد بلا سے محفوظ رکھے۔ امین بجاہ النبی الکریمﷺ
    ریاضت کے یہی دن ہیں بڑھاپے میں کہاں ہمت
    جو کرنا ہے ابھی کر لے ابھی نوری جواں تم ہو​
     
    • زبردست زبردست × 2
  3. زہیر عبّاس

    زہیر عبّاس محفلین

    مراسلے:
    972
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    یہ جو اوپر کہانی کا عنوان ہے اس کا تعلق کہانی سے کیسے بنتا ہے۔ فیس بک پروفائل سے کسی ویب ہوسٹنگ کا کیا تعلق ہوسکتا ہے اور کیسے ہوسکتا ہے؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    6,368
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    یہ عنوان میں نے نہین دیا ۔۔۔عنوان خود دیا ہوا تھا۔۔۔ میں نے شئیر کردیا۔۔۔ غلط یا سہی ۔۔۔
    لنک نیچے دیا ہوا
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. زہیر عبّاس

    زہیر عبّاس محفلین

    مراسلے:
    972
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جی جواب دینے کا شکریہ ۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    وہیں پر نیچے یہ بھی لکھا ہوا ہے۔
     
  7. زہیر عبّاس

    زہیر عبّاس محفلین

    مراسلے:
    972
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جناب یہی بات تو مجھے بھی سمجھ میں نہیں آرہی تھی کہ ویب سائٹ کا تعلق فیس بک کے پروفائل صفحے سے کیا بن رہا ہے۔
    مجھے ایک چیز سمجھ نہیں آئی تو میں نے سوال اٹھایا۔ کیونکہ کہانی میں کہیں بھی فیس بک کا ذکر نہیں ہے۔ سوائے عنوان کے۔
    ہوسکتا ہے کہ مجھے نظر نہ آیا ہو میں ایک مرتبہ پھر پڑھتا ہوں۔۔۔۔۔
    دوبارہ کہانی پڑھی ہے لیکن جناب پوری کہانی میں کہیں بھی فیس بک پروفائل تو کیا فیس بک کا بھی ذکر نہیں ملا۔
    عنوان پڑھ کر سوچا کہ دیکھیں کہ کوئی فیس بک پروفائل کو کس طرح سے غلط کام کے لئے استعمال کرسکتا ہے تاکہ ہم اس کا سدباب کرسکیں۔ اس لئے سوال کیا تھا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    6,368
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    ۔۔۔
    میں نے لنک کچھ تحفظات کی بنا پر ہٹا دیا ہے ۔۔۔
     
  9. تجمل حسین

    تجمل حسین محفلین

    مراسلے:
    2,236
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ جناب۔ میرا ذہن تو اس طرف گیا ہی نہیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. توصیف یوسف مغل

    توصیف یوسف مغل محفلین

    مراسلے:
    413
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ماشاءاللہ،
    بہت شکریہ جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر