مغزل
محفلین
بریکنگ نیوز
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان گرفتار
مولوی عمر کی گرفتاری تحصیل خویئزئی کے علاقے سم غخی کے قریب عمل میں آئی
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان گرفتار

مولوی عمر کی گرفتاری تحصیل خویئزئی کے علاقے سم غخی کے قریب عمل میں آئی
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کو ساتھیوں سیمت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مہمند ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی اردو کے نمائندے دلاور خان وزیر کو بتایا کہ مولوی عمر کی گرفتاری تحصیل خویئزئی کے علاقے سم غخی کے قریب عمل میں آئی۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان مولوی عمر اور ان کے دو ساتھیوں وحیداللہ اور حنیف اللہ کو امن کمیٹی کے رضا کاروں نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ خیبر ایجنسی سے پیدل باجوڑ جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد امن کمیٹی کے رضا کاروں نے انہیں سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ خیال رہے کہ مولوی عمر کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام جلد ہی باقاعدہ طور پر مولوی عمر کی گرفتاری کا اعلان کریں گے۔ ایک فوجی افسر میجر فضل الرحمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’ ایک نہایت اہم شدت پسند کو گرفتار کیا گیا ہے جسے مہمند ایجنسی میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
بشکریہ: بی بی سی،
ایکسپریس نیوز، جیو، آج، پی ٹی وی،