برین واشنگ کیسے ہوتی ہے

اظہرالحق

محفلین
میں بہت سوچتا رہتا ہوں کہ آخر ہمارے مسلمان کیوں ایسی باتیں کرتے ہیں کہ جیسے ہر بات کے ذمہ دار مسلمان ہی ہیں ۔ ۔ اور خاصکر پڑھا لکھا طبقہ ۔ ۔ ۔ تو مجھے مثال دینے کے لئے ایک سائیٹ ملی جو مسلمانوں کو اسلام چھوڑنے کے لئے قائل کرتی ہے ۔ ۔ ۔ میں جانتا ہوں کہ کمزور ایمان ہی ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے مگر ۔ ۔ ایک اور وجہ بھی ہے ۔ ۔ وہ ہیں ہمارے “مذہبی“ ٹھیکے دار جو خود بے عمل ہیں اور دوسروں کو عمل کی تلقین کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور دوسری بات کہ نان مسلمز میں ہمیں “انسانیت“ زیادہ نظر آتی ہے بنسبت مسلمان کے ۔ ۔ آپ سے گذارش ہے کہ اسے کھلی نظر سے اور ایمان کی مضبوطی سے “Surf“ کریں ۔ ۔ ۔ اور ان باتوں کے جواب بھی تلاش کریں ۔ ۔ اور دیکھیں کہ کیا وجہ واقعی ہی مسلمان ہیں ؟

http://www.faithfreedom.com/
فیتھ فریڈم انٹرنیشنل ۔ ۔ ۔چند ایسی ہی گمراہ کن سائٹس میں شامل ہے جو کچے ذھنوں اور کمزور ایمان کو ڈگمگانے کے لئے کافی ہیں ۔ ۔

ان کے اٹھائے گئے نقاط کے جواب بھی موجود ہیں‌
thetruereligion.org
http://www.answering-christianity.com/bassam_zawadi/

http://www.examinethetruth.com/page_against_01.htm

وکی پیڈیا پر اسکے بارے میں http://en.wikipedia.org/wiki/Faith_Freedom_International

اسکے علاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سائٹ IRF.NET پر بھی بہت کچھ موجود ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ اللہ ہمیں نیک ہدایت دے ۔ ۔(آمین)

نوٹ: ایسی سائیٹس کے بارے میں بتانا اسلئے ضروری ہوتا تاکہ لوگ جب ریفرنس مانگیں تو دئیے جا سکیں ۔ ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اظہر بھائی، ایک ذاتی درخواست ہے۔ کیا کہیں سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں معلومات تو دیں۔ ان کے بارے میں‌بہت تعریفیں سنی ہیں، تفصیلی تعارف کو دل چاہتا ہے
غلام
 

اظہرالحق

محفلین
قیصرانی نے کہا:
اظہر بھائی، ایک ذاتی درخواست ہے۔ کیا کہیں سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں معلومات تو دیں۔ ان کے بارے میں‌بہت تعریفیں سنی ہیں، تفصیلی تعارف کو دل چاہتا ہے
غلام

http://www.irf.net/irf/main.htm
یہ ڈاکٹر صاحب کی سائیٹ ہے کافی اچھی معلومات ہیں اس سائیٹ پر
 

باذوق

محفلین
ذاکر نائک اردو یونی کوڈ میں ۔۔۔

قیصرانی نے کہا:
اظہر بھائی، ایک ذاتی درخواست ہے۔ کیا کہیں سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں معلومات تو دیں۔ ان کے بارے میں‌بہت تعریفیں سنی ہیں، تفصیلی تعارف کو دل چاہتا ہے
غلام
قیصرانی بھائی ،
ڈاکٹر ذاکر نائک کی سائٹ
www.irf.net
کو اُردو یونیکوڈ کے لبادے میں‌پیش کرنے کی ہم چند نیٹ پالز کوشش کر رہے ہیں ، جس کی اجازت ڈاکٹر صاحب کی جانب سے مل چکی ہے۔
ترجمے کا کام ابھی ابھی شروع ہوا ہے۔
سارا انگریزی ڈاٹا میرے پاس بھی موجود ہے ۔
ترجمے کے کام میں کچھ دوست مدد کر سکتے ہوں تو ضرور بتائیے گا ۔۔۔
میں تو فی الحال قرآن اور احادیث کے ترجمے کے کام (یعنی یونیکوڈ کمپوزنگ) میں مصروف ہوں۔
 
Top