برین سٹورمنگ کے لیے الگ چوپال

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل۔ میرے ذہن میں یونہی خیال آ رہا تھا کہ اس چوپال میں اس اردو محفل فورم سے متعلقہ تجاویز اور شکایات پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کسی کے ذہن میں اردو کی ترویج سے متعلقہ کوئی آئیڈیا آتا ہے تو وہ بھی یہاں ہی زیر بحث آتا ہے۔ میں آپ لوگوں سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیوں نہ اس مقصد کےلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زمرے میں ایک علیحدہ چوپال سیٹ اپ کر لی جائے جس میں دوستان محفل نئے نئے آئیڈیا ڈسکس کر سکیں۔ جس آئیڈیا پر گفتگو زیادہ پاؤں پھیلا لے اسکے لیے الگ سے فورم یا ذیلی فورم بنا دیا جائے جیسے کہ اردو ڈیجیٹل لائبریری اور اردو فونٹ‌کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ مجھے اس سلسلے میں آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔
 
اچھا خیال

اچھا خیال ہے۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ کی معلومات و ریویو اور عمومی ٹیکنالوجی کی خبروں کو بھی بلاوجہ متفرقات اور گپ شپ میں گھسانا پڑتا ہے، اس پر بھی غور کریے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق میں نے کافی دنوں سے ایسی فورم سیٹ اپ کرنے کا سوچا ہوا ہے۔ اس کا کوئی عنوان تجویز کریں۔
 
Top