بروزِ جمعہ پڑھے جو درود اور صلوات
نہ ہووے کیونکر اُسے نارِ دوزخی سے نجات
کہا خدا نے پڑھو مومنو نبی ﷺ پہ درود
بس اب ہمیں یہ وردِ درود ہے طاعات
گر آرزوئے قبولِ دعا ہو اے لوگو
بروز جمعہ پڑھو تم درود ہر اوقات
دعا کے ساتھ نہ ہووے اگر درود شریف
نہ ہووے حشر تلک بھی بر آورِ حاجات
قبولیت ہے دعا کو درود کے باعث
یہ ہے درود کہ ثابت کرامت و برکات
درودِ جمعہ بلا واسطہ پہنچتا ہے
بگوشِ پاکِ جنابِ نبی ﷺ ستودہ صفات
خدائے پاک سے یہ آرزو ہے کافی کی
درود سرورِ عالم ﷺ پہ بھیجئے دن رات
(مولانا کفایت علی کافی)
نہ ہووے کیونکر اُسے نارِ دوزخی سے نجات
کہا خدا نے پڑھو مومنو نبی ﷺ پہ درود
بس اب ہمیں یہ وردِ درود ہے طاعات
گر آرزوئے قبولِ دعا ہو اے لوگو
بروز جمعہ پڑھو تم درود ہر اوقات
دعا کے ساتھ نہ ہووے اگر درود شریف
نہ ہووے حشر تلک بھی بر آورِ حاجات
قبولیت ہے دعا کو درود کے باعث
یہ ہے درود کہ ثابت کرامت و برکات
درودِ جمعہ بلا واسطہ پہنچتا ہے
بگوشِ پاکِ جنابِ نبی ﷺ ستودہ صفات
خدائے پاک سے یہ آرزو ہے کافی کی
درود سرورِ عالم ﷺ پہ بھیجئے دن رات
(مولانا کفایت علی کافی)