برقی کتب کی تازہ۔۔ جولائی 2013 کی اپ ڈیٹ

الف عین

لائبریرین
عزیزان محترم

برقی کتابوں کی ماہ جولائی ۲۰۱۳ء کی اپ ڈیٹ میں نئی کتب کی فہرست حاضر ہے۔ اپنے مشوروں سے نوازیں۔

یہ تو معلوم ہی ہوگا کہ آپ برقی کتب یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


http://kitaben.urdulibrary.org

1.ادب و فن میں فحش۔ محمد حسن عسکری۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

2.اردو عروض:ارتقائی مطالعہ۔ محمد زبیر خالدؔ۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

3.ارسطو کے تصور شعر و فن کی نئی تشریح۔ ڈاکٹر اقبال آفاقی۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

4.استادِ زمن حسن رضا بریلوی کی نعت گوئی۔ @محمد مُشاہد رضوی۔ دین۔ متفرقات/ ادب۔ عقیدت

5.اقبال کا تصورِ فن۔ ڈاکٹر راشد حمید۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

6.اے بہارِ باغِ زہرا بلگرامی یاسمن۔ @محمد مشاہد رضوی۔ شخصیات۔ متفرقات

7.ایک ہی زمین میں شاعری۔ کچھ مثالیں۔۔ جمع و ترتیب: محمد بلال اعظم۔ شاعری۔ ادب

8.آسان حدیثیں اور دعائیں۔ @محمد مشاہد رضوی۔ دین۔ متفرقات

9.آئینے کی باتیں۔ شیخ عبدالغنی العمری، ترجمہ: محمود احمد غزنوی۔ تصوف/فلسفہ۔ متفرقات

10. بدر القادری مصباحی۔۔فکرِ اقبال کے حسین و جمیل مظہر۔ @محمد مشاہد رضوی۔ دین۔ متفرقات

11. بکھرنے سے پہلے۔ حرا قریشی۔ ناول۔ ادب

12. پاکستانی اُردو افسانے میں پنجابی دیہات کا ایک نمایاں کردار:جاگیردار۔ لیاقت علی، ڈاکٹر قاضی عبدالرحمن عابد۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

13. ’’تفہیم القرآن‘‘ کی تمثیلات و تشبیہات :ایک اِنتخاب ۔ ڈاکٹر محمد جنید ندوی۔مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

14. جدید اُردو نظم اور محمد سلیم الرحمن کی شعری کائنات۔ڈاکٹر ناہید قمر۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

15. چند نعت گو شعراء۔ @محمد مشاہد رضوی۔ ادب۔ عقیدت/دین۔ متفرقات

16. حسابِ جاں۔ ’خوابِ گُل پریشاں ہے‘ کی نظموں کا انتخاب۔ احمد فراز۔ جمع و ترتیب: محمد بلال اعظم۔ شاعری۔ادب۔

17. حضرت ام سلمہ بنت امیہؓ۔ ڈاکٹر @محمد مُشاہد رضوی۔ دین۔ متفرقات

18. حضرت محسنؔ کاکوروی۔ @محمد مشاہد رضوی۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

19. حضرت مولانا جلال الدّین رومیؒ۔"اللہ کے سفیر" سے انتخاب۔ خان آصف۔جمع و ترتیب: محمد بلال اعظم، محمد صہیب اعظم ۔ادب۔ تنقید/ دین ۔ متفرقات

20. خالصہ قرآن، پارہ بہ پارہ۔ مفتی عتیق الرحمٰن شہید۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔ قرآن ۔دین۔

21. دنیا کے دس معروف ممنوعہ ناول۔ ترجمہ و پیشکش: مکرم نیاز۔ ترجمہ ۔ادب۔ تنقید و تحقیق

22. دو تنقیدی مضامین۔ محمد مشاہد رضوی۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

23. دور گگن پر۔ ساحر لدھیانوی۔ گیت۔ جمع و ترتیب: محمد بلال اعظم۔ شاعری۔ ادب

24. ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط کی ’’اردو میں حمد و مناجات‘‘ پر کچھ معروضات۔ @محمد مشاہد رضوی۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

25. شاہ حسین کا متن: ایک تجزیاتی مطالعہ۔ فرخ یار۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

26. عزیز احمد کے ناولٹس : تاریخ و تہذیب کی بازیافت۔ ڈاکٹر حمیرا اشفاق۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

27. علمِ عروض کا آغاز اور نشات۔ایک غیر تقدیسی، معروضی جائزہ)۔مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

28. عید میلاد النبی اور علمائے عرب۔مولانا محمد صدیق ہزاروی۔تلخیص و ترتیب: @محمد مشاہد رضوی۔ دین۔ متفرقات

29. فارسی سیکھئے۔ نامعلوم۔ تدریس۔ متفرقات

30. فحاشی اور ادب۔ مدیر: اشعر نجمی۔’اثبات‘، ممبئی، شمارہ ۱۲۔ ۱۳ سے انتخاب۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

31. فیض احمد فیضؔ کا سیاسی شعور۔ مجلہ معیار سے انتخاب۔ ڈاکٹر عنبرین تبسم شاکر۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

32. فیض کی اقبال فہمی۔ ڈاکٹر خالد ندیم۔ مجلہ معیار سے انتخاب ۔ادب۔ تنقید و تحقیق

33. فیض۔۔ کچھ مطالعے۔مجلہ معیار سے انتخاب۔ مدیر: ڈاکٹر رشید امجد۔ ادب۔ تنقید و تحقیق

34. قرآن:عہد نامۂ ازل۔عبد اللہ کمال۔طویل نظم۔ شاعری۔ادب/عقیدت۔ دین

35. قلم سرخرو ہے۔ جاناں جاناں سے نظموں کا انتخاب۔احمد فراز۔ جمع و ترتیب: محمد بلال اعظم

36. کھانچی بھر نظمیں۔ مشیر احمد۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید۔شاعری۔ ادب

37. کچھ لمحے اور۔ رازدان رازؔ۔ شاعری۔ ادب (تشکر: ماروا ضیا)

38. کلیاتِ اصغر گونڈوی۔جمع و ترتیب: طارق شاہ۔ شاعری۔ ادب

39. گلدستے۔ @محمد مشاہد رضوی ۔ادب اطفال۔ متفرقات/ادب

40. گہرے پانیوں والی آنکھیں۔ میمونہ احمد ۔ ادب۔ افسانے

41. مبلغ اسلام علامہ عبد العلیم صدیقی میرٹھی۔@محمد مشاہد رضوی۔ دین۔ متفرقات

42. مدینہ طیبہ میں بدعت اللہ تعالیٰ کی لعنت کا موجب۔ ترجمہ: الإحداث فی المدینة المنورة سبب للعنة الله عز و جلّ۔ ترتیب:محمد منیر قمر، مراجعہ: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

43. مری آنکھوں میں آ۔ نصیر رحمانی۔ شاعری۔ادب۔

44. معیار۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبۂ اردو کا مجلہ۔ شمارہ ۹۔ مدیر:ڈاکٹر رشید امجد،معاون مدیر: سید کامران عباس کاظمی۔ جرائد۔ ادب

45. میرا گلگت وہنزہ۔ سلمیٰ اعوان۔ سفر نامہ۔ متفرقات

46. نئی مسافت کا عہد نامہ، نابینا شہر میں آئینہ کی نظموں کا انتخاب۔احمد فراز۔جمع و ترتیب: محمد بلال اعظم

اس ماہ دو ضخیم فائلوں کی تدوین میں وقت لگا، معیار مجلے کی فائل سید زبیر سے حاصل ہوئی تھی۔ اس جریدے سے کئی ضخیم مضامین کی علیحدہ کتب بنا دی گئی ہیں۔ کچھ اہم مضامین ’اثبات‘ سہ ماہی، ممبئی کے شمارہ 12۔13 سے بھی حاصل ہوئی ہیں۔ عزیزی مشاہد رضوی کی مزید کتب بھی رہ گئی ہیں جو آئندہ شامل ہوں گی۔
عزیزی شاہد شاہنواز نے فارسی سیکھنے کی سائٹ کی نشان دہی کی تھی، جس کا مواد میں پہلے ہی جمع کر چکا تھا۔ اب اس کی ای بک بنا دی ہے۔ ان کی فرمائش تھی کہ اس کتاب کا لنک ضرور دوں، یہاں لنک بھی موجود ہے، اور آج ہی تدریس فورم میں بطور مراسلہ بھی پوسٹ کر دی گئی ہے۔
 
Top