برطانیہ کے بعد جرمن سٹریٹس میں بھی ”شریعہ پولیس“ کا گشت، شرعی کنٹرول زون بنادیا

سید زبیر

محفلین
برطانیہ کے بعد جرمن سٹریٹس میں بھی ”شریعہ پولیس“ کا گشت، شرعی کنٹرول زون بنادیا
11.09.2014, 01:03am , جعمرات (GMT+1) عالمی اخبار

جرمنی کے ایک قصبے میں خود ساختہ ”شریعہ پولیس“ نے سٹریٹس میں گشت شروع کردیا ہے اور لوگوں کو شراب پینے ، خریدنے اور دوسرے ” غیر شرعی“ کاموں سے منع کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ برطانوی مسلمان رہنماؤں نے اس کو اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ اسلام کو بدنام کرنے کے لئے اس قسم کے کام کررہے ہیں۔ ان کو اگر مغربی ممالک پسند نہیں ہیں تو انہیں اس ملک کو چھوڑ کر کے اسلامی ممالک میں چلے جانا چاہیے۔ برطانیہ میں بھی کچھ عرصہ قبل ” مسلم پیٹرول“ کے نام پر بعض افراد نے گشت شروع کردیا تھا جس کے بعد مین سٹریم مسلمانوں کی طرف سے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ جرمن پولیس نے پولیس کا یونیفارم غلط طورپر استعمال کرنے اور لوگوں کو شراب نوشی سے روکنے کے الزامات پر ” شریعہ پولیس“ کے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ان افراد نے اورنج رنگ کی پولیس جیسی جیکٹس پہن رکھی تھیں جن کی پشت پر ”شریعہ پولیس“ لکھا ہوا تھا، یہ لوگ ووہرٹل کے علاقے میں ریلوے سٹیشن کے قریب گشت کررہے تھے اور انہوں نے اس کو ”شریعہ کنٹرولڈ زون“ بنالیا تھا۔ اس گروہ کے سرغنہ جرمن نو مسلم نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے یہ گشت لوگوں کے اندر شراب، جوا اور سموکنگ کے خلاف آگاہی پھیلا نے کے لئے شروع کیا ہے۔جرمن کی سنٹرل کونسل آف مسلم نے اس گروپ کے ان اقدامات کی مذمت کی ہے، کونسل کے چئرمین امان منرکی نے کہا ہے کہ چند نوجوانوں کا یہ گروہ مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتا اور نہ ہی یہ ان کی طرف سے اس قسم کے اقدامات کا اعلان کرسکتا ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ اس جرم کی پاداش میں اس گروپ پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈی میزارے نے کہا ہے کہ جرمنی میں شریعہ کو نظرا نداز نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسی بات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا جس کے ذریعے لوگوں کو کسی بات پر اکسایا جائے گا یا لوگوں کو غیر محفوظ کیاجائے گا۔ اسلامی گروپ نے فیس بک پر اپنے اس ایکشن کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ جوا خانے نوجوانوں کو تباہ کررہے ہیں، گروپ نے سوال کیا ہے کہ کیا لوگ یہ نہیں جانتے کہ کتنے نوجوانوں منشیات خرید کے اور اسے استعمال کرتے ہیں، گروپ کا کہنا ہے کہ اگر لوگ ایماندار اور اچھے ہیں تو انہیں اس طرح کا اقدام نہیں کرنا چاہیے فرنیکفرٹ میں جرمن پولیس نے ایک الگ واقعے میں صومالی گروپ الشہاب سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سال فروری میں بعض افراد نے ایسٹ لندن میں خود ساختہ اسلامی گشت شروع کردیا تھا
 
Top