برطانیہ: ایک گناہ اور سہی

عثمان

محفلین
شکر ہے! ہزاروں معصوم شامیوں کی دن رات قتل و غارت کے بعد کوئی کافر ہی سہی ، بھلے کھوٹے دل کے ساتھ ہی سہی ، حمایت کے لئے سامنے تو آیا۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
برطانیہ ، امریکہ انٹرنیشنل دہشت گرد اورانٹرنیشنل بدمعاش ہیں جنہوں نے پوری دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کیا ہوا ہے۔ شام میں یہی ممالک اپوزیشن کو اسلحے سے لیس کر رہے ہیں۔ بھلا ہو روس اور چین کا جو شام کے معاملے میں ہر دفعہ ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے ان کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں۔ ورنہ اب تک قرارداد پاس کروا کے لیبیا کی طرح ان کے طیارے وہاں بھی اپنی بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کا خون نا حق بہا رہے ہوتے۔ یہ واویلا کرتے ہیں کہ شام کی موجودہ حکومت اپنی عوام کو مار رہی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ان ممالک کے بچھائے گئے کانٹوں کو چن رہے ہیں۔ اگر آج یہ ممالک وہاں کی اپوزیشن کو اسلحہ کی فراہمی روک دیں تو امن قائم ہو جائے گا۔ ان سے کوئی پوچھے کہ کیا انہوں نے لیبیا میں بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کا خون بہا کر امن قائم کر لیا ہے؟افغانستان و عراق میں ہزاروں مسلمانون کا خون ناحق کس نے بہایا؟ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کتنے بے گناہ مسلمان بچے اور عورتیں ان کے ڈرون حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں یہی ممالک القاعدہ کا بہانا بنا کرڈرون حملے کرتے ہیں اور لیبیا میں کرنل قذافی کی حکومت کے خلاف القاعدہ کو اسلحہ فراہم کرتے رہے۔
 

عثمان

محفلین
بیچارہ پستول چلانے والا!
میں تو کہتا ہوں کہ سیدھے سیدھے پستول کے موجد کو پکڑو۔ یہ سارا فساد کمبخت اسی کا شروع کیا ہوا ہے۔
 

ساجد

محفلین
تشدد اور اموات افسوس ناک ہیں خواہ کہیں بھی ہو۔ لیکن انسانی ہمدردی کا دہرا معیار اس سے بھی زیادہ خطیر ہے۔
 

زیک

مسافر
تشدد اور اموات افسوس ناک ہیں خواہ کہیں بھی ہو۔ لیکن انسانی ہمدردی کا دہرا معیار اس سے بھی زیادہ خطیر ہے۔
یہ دہرا معیار تو ہر جگہ ہے۔ اگر امریکیوں کو شام اور لیبیا میں ظلم دکھائ دیتا ہے اور فلسطینیوں پر ہوتا نظر نہیں آتا تو مسلمان اکثر صرف مغرب کے خلاف ہی بولتے نظر آتے ہیں۔ صدام ہو یا بشار الاسد بہت لوگوں کو مارنے کے بعد بھی وہ کچھ کے ہیرو بن جاتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
کسی ملک کے افراد اپنے حکمرانوں کے موافق یا مخالف ہوتے ہیں تو اس کا موازنہ ملک کے باغیوں کی مدد کر کے تشدد بھڑکانے سے کیسے کیا جا سکتا ہے؟۔ لیبیا میں بھی یہی کچھ ہوا ہے ، انسانی ہمدردی نہیں تھی بلکہ مفادات کا تقاضا تھا۔
 

زیک

مسافر
حقیقت یہ ہے کہ عرب بہار کو کسی بھی ملک میں شروع کرنے میں امریکہ، برطانیہ یا فرانس وغیرہ کا کوئ ہاتھ نہیں بلکہ یہ اندرونی اور علاقائ حالات کی وجہ سے ہوا۔ ہاں جب معاملات بڑھ گئے تو ظاہر ہے دوسرے ملک اپنے مفادات کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

حماۃ کا حوالہ اسی لئے دیا تھا کہ یہ آج کی بات نہیں دہائیوں پر محیط ہے اور باغی انہی علاقوں سے ہیں جہاں سے ہمیشہ اسد فیملی کی مخالفت ہوتی رہی ہے۔
 

ساجد

محفلین
حقیقت یہ ہے کہ عرب بہار کو کسی بھی ملک میں شروع کرنے میں امریکہ، برطانیہ یا فرانس وغیرہ کا کوئ ہاتھ نہیں بلکہ یہ اندرونی اور علاقائ حالات کی وجہ سے ہوا۔ ہاں جب معاملات بڑھ گئے تو ظاہر ہے دوسرے ملک اپنے مفادات کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

حماۃ کا حوالہ اسی لئے دیا تھا کہ یہ آج کی بات نہیں دہائیوں پر محیط ہے اور باغی انہی علاقوں سے ہیں جہاں سے ہمیشہ اسد فیملی کی مخالفت ہوتی رہی ہے۔
کم از کم لیبیا کے معاملے میں یہ سچ نہیں۔ بارہا لیبیا میں امریکی بمباری ، اقتصادی پابندیاں ،با غیوں کی امداد اور بالآخر القاعدہ سے متعلقہ لوگوں کی حکومت بنوانے میں مدد کس نے کی؟۔
یہ فرض کر لینا درست نہیں کہ امریکی پالیسیوں پر تنقید کا مطلب آمروں یا غاصبوں کی حمایت ہے۔ بلکہ یہ احساس دلانا مقصود ہے کہ دہرے معیارات جہاں تشدد کو فروغ دیتے ہیں وہیں یہ دنیا کی مجموعی اقتصادی ترقی پر اثر انداز ہو کر غربت ، جہالت اور بے روزگاری میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ اور شدت پسند اسی پالیسی کے برآمدہ نتائج کی بنیاد پر عوام کی حمایت حاصل کر تے ہیں۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اگر کسی ملک کی عوام حکومت کی پالیسیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہیں تو ان کا حق ہے لیکن اگر کوئی دوسرا ملک ان کو اسلحہ سے لیس کرتا ہے تو یہ حق اس کو کس نے دیا؟ کیا امریکہ بہادر پوری دنیا میں ایسے نہیں کر رہا؟ لڑاو اور حکومت کرو والی پالیسی کی کون سا قانون اجازت دیتا ہے؟ جب امریکہ کی اس کھلی جارحیت پر کوئی تبصرہ کرتا ہے تو نجانے کیوں کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہوپاتا۔ جہاں تک عوام کے ہنگاموں کی بات ہے تو کون سا ملک موجودہ دور میں اس امر سے محفوظ ہے؟ کیا ماضی قریب میں برطانیہ اور امریکہ میں عوام نے ہنگامے نہیں کئے؟؟ ہاں یہ ضرور ہے کہ کچھ ممالک اپنی پوری طاقت سے ان ہنگاموں کو فرو کر دیتے ہیں لیکن دنیا خاموش تماشائی بنی رہتی ہے کیونکہ طاقتور کے سامنے بولنے کی جرات نہیں پاتی۔ جاپان کے دوشہروں کو عملی طور پر ایٹم بم سے تباہ کرنے والی قوم کو مزید بم بنانے کی اجازت ہے لیکن وہی قوم ایران کے پرامن جوہری قوت حاصل کرنے کی خواہش پر واویلا مچا کر اس پر پابندیاں لگوا کر کیاننگی جارحیت کی مرتکب نہیں ہو رہی؟؟ کیا ایران کی سپورٹ کرنا دہشت گردی کے زمرے میں آئے گا اور امریکہ کی حمایت عین حق ٹھہرے گی ؟؟کوئی مانے یا مانے ہم تو امریکہ کی اس دوہری پالیسی کے ہمیشہ سے ناقد تھے، ہیں اور رہیں گے۔آنیوالا وقت بتا دے گا کہ امریکہ کی یہی دوہری پالیسی اور جارحیت ایک دن اسے دنیا میں تنہا کردے گی اور امریکہ اپنی ہی انہی پالیسیوں میں دب کر ذلیل و رسوا ہو جائے گا۔ ابابیلوں سے ہاتھیوں کے لشکر کو تباہ کروانے والا اللہ بہت طاقتور ہے اور اس کی لاٹھی بے آواز اور بہت ہی قوت والی ہے۔ اللہ تعالی سب مسلمانوں بصیرت ایمانی نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
 

عثمان

محفلین
چیخو چیخو ... اور چیخو!
شامی درندے کی درندگی چھپانے کے لئے ابھی ایسی بہت سی چیخوں کی ضرورت ہے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
جب دلائل کا فقدان ہو تو ایسے ہی کہا جاتا ہے۔ مظلوموں کی چیخیں تو اللہ کے عرش کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔ مسلمان اس وقت پوری دنیا میں ظلم و ستم کا شکار ہیں ۔ انشاءاللہ ان مظلوموں کی آہیں اللہ تعالی کے عذاب کا نقارہ ثابت ہونگی۔ ہمیں اپنے اللہ پر کامل یقین ہے۔ان اللہ علی کل شیء قدیر۔
 

ساجد

محفلین
چیخو چیخو ... اور چیخو!
شامی درندے کی درندگی چھپانے کے لئے ابھی ایسی بہت سی چیخوں کی ضرورت ہے۔
محترم ،سیاست فورم کے تمام دھاگوں میں "شامی درندے" کی حمایت میں پیش کردہ کوئی ایک مراسلہ ہی دکھا دیں۔ سچ پوچھیں تو چیخنے کا معاملہ اس کے برعکس چل رہا ہے۔بہت بار کہا جا چکا ہے کہ مقصد بحث برائے بحث نہیں بلکہ چند چاقتور ممالک کی من مرضیوں سے دنیا کے امن کی تباہی پر توجہ دلانا مقصود ہے۔
طالبان کو شدت پسند اور دہشت گرد اسی لئیے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اندر برداشت کا مادہ نہیں رکھتے اور مخالفوں کو کچلنے کے لئیے قتل کا بازار گرم کرتے ہیں اور اگر جمہوریت و انصاف کے علمبردار "معزز ممالک"بھی یہی کریں یا اس کام لئیے باغیوں کو مدد دیں تو شدت پسندی اور دہشت گردی کی تعریف بدل نہیں جائے گی۔
اس بات پر غور فرمائیں کہ کچھ عرصہ قبل تک آپ امریکی مظالم پر آواز اٹھانے والوں کو طالبان کے حامی بتایا کرتے تھے پھر امریکی سورماؤں کے کرتوتوں نے ثابت کر دیا کہ ان پر تنقید کا مطلب طالبان کی حمایت نہیں بلکہ ان کے ظلم کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ اب پھر سے آپ "شامی درندے" کی اصلاح تراش کر اپنا کتھارسس کرنے کی سعی فرماتے دکھائی دیتے ہیں لیکن لیبیا کا اور سوڈان کا معاملہ ان ممالک کے باغیوں کو مدد اور ان کے عوام پر فضائی جارحیت کا جو ماضی ہمارے سامنے پیش کر رہا ہے وہ "شامی درندے" کی درندگی سے مختلف نہیں ہے لیکن سنگینی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔
قذافی و صدام ظالم تھے اور بشار بھی ظلم کر رہا ہے لیکن آپ غور فرمائیں کہ اگر یہاں مغرب میں انسانی ہمدردی جاگتی ہے تو کشمیر اور فلسطین میں کیوں نہیں جاگتی۔ کشمیر اور فلسطین تو اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں ،ان پر عرصہ دراز سے مکمل خاموشی اور اور قابض ممالک کے ساتھ ایٹمی روابط بڑھائے جا رہے ہیں جبکہ ایک ہفتہ قبل ہی جس معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو ہوا اس پر اس قدر سر گرمی۔ چہ معنی دارد؟؟؟۔
معاملہ کوئی بھی ہو تشدد سے کبھی حل نہیں ہوا کرتا ۔ نہ لیبیا کا ہوا نہ افغانستان کا نہ عراق کا ہوا اور نہ ہی شام کا ہو گا۔ بہتر ہے کہ روس اور چین کےساتھ مل کر کسی پرامن حل کی طرف بڑھا جائے جس میں تمام فریقوں کا مفاد بھی ہے اور جیو سٹریجٹک مفادات کا تحفظ بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
محترم ،سیاست فورم کے تمام دھاگوں میں "شامی درندے" کی حمایت میں پیش کردہ کوئی ایک مراسلہ ہی دکھا دیں۔

قبلہ ، "ٹِرک" آپ کے طبقہ فکر کی یہی ہے۔ اصل شے سے توجہ ہٹانے کے لئے رولا اتنا ڈالا جائے کہ اصل ایشو گم ہو کر رہ جائے۔ ابھی آپ اور بہت سے موضوع کھودتے نظر آئیں گے۔ نہیں نظر آئے گی تو اصل بکھیڑے پہ آپ کی رائے۔
طالبان دھاگوں میں بھی آپ یہی کرتب فرماتے نظر آتے ہیں۔ طالبان سو بندے ماریں گے آپ جیسے صبر کی تلقین فرماتے نظر آئیں گے۔ ڈرون حملے میں چار طالبان ہلاک اور حقوق و قوانین کی پامالی پر آپ کا واویلا سویرے سویرے فورم پر موجود۔ ہر چیز ڈسکس کرو ماسوائے اصل جڑ کے۔ عرض ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے چکر کسی اور کو دیجیے۔ ہر سوال کے جواب میں محض مغرب مخالفت کوئی موقف نہیں ہوتا۔ ہم دونوں نے محفل میں پہلی ہی ملاقات میں ایک دوسرے کو صحیح پہچانا تھا۔

شام میں ہونے والی قتل و غارت تو سال بھر سے جاری ہے۔ اب جب کہ مغرب کود پڑا ہے تو دھاگے بھی کھلنے لگے۔ مغرب کو اس ایشو میں کچھ مزید سر گھسانے دیں ، درندے کو اسلامی ہیرو بنانے والی آراء بھی واضح ہوتی جائیں گی۔ گھسی پٹی پرانی کھتارسس ہے ہر دفعہ دہرائی جاتی ہے۔

کشمیر ، فلسطین ہی نہیں ابھی تو آپ نے عافیہ صدیقی اور ریمنڈ ڈیوس کو بھی یہاں ڈسکس کرنا ہے۔ جاری رکھیے۔
 

زیک

مسافر
محترم ،سیاست فورم کے تمام دھاگوں میں "شامی درندے" کی حمایت میں پیش کردہ کوئی ایک مراسلہ ہی دکھا دیں۔ سچ پوچھیں تو چیخنے کا معاملہ اس کے برعکس چل رہا ہے۔
درست کہ بشار الاسد کے حق میں کوئ تھریڈ نہیں ہے مگر یہ بھی درست ہے کہ جب تک برطانیہ اور امریکہ کا نام نہ آیا اس وقت تک شام کو جو کچھ سال بھر سے ہو رہا ہے اس پر محفل میں کسی نے توجہ نہ دی۔
 

ساجد

محفلین
قبلہ ، "ٹِرک" آپ کے طبقہ فکر کی یہی ہے۔
گویا کہ *ساجد* ایک فرد نہیں طبقہ فکر کا نام ہے :)۔
اصل شے سے توجہ ہٹانے کے لئے رولا اتنا ڈالا جائے کہ اصل ایشو گم ہو کر رہ جائے
عالی جناب ، آپ اصل شے بتائیے ہم اس پر بھی بات کرنے کے لئیے تیار ہیں۔ جہاں تک ایشو گم کرنے کا سوال ہے تو نشاندہی فرمائیے کہ کہاں کہاں ہم نے کس ایشو کو گم کیا ہے؟
ابھی آپ اور بہت سے موضوع کھودتے نظر آئیں گے۔
جناب ، آپ تو صاحبِ کشف نکلے۔ یہ تک بتا دیا کہ میں ابھی اور بھی کھودوں گا۔ لیکن میرے خیال میں کی بورڈ سے لکھا جاتا ہے کھودا نہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ میں لکھتا ہوں اور لکھتا رہوں گا ۔ محفل کے رکن کی حیثیت سے جس قدر یہ حق آپ کو حاصل ہے اتنا مجھے بھی ہے۔ آپ کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے تو مجھے بھی قوانین کے اندر رہتے ہوئے یہ رعایت حاصل ہے۔ اس بات پر آپ کا دل گرفتہ ہونا بے معنی ہے۔
نہیں نظر آئے گی تو اصل بکھیڑے پہ آپ کی رائے۔
بندہ پرور ، یہ میری رائے ہی تھی جس کے جواب میں آپ نے میری "کھچائی" کی ہے۔ اور لطف کی بات ہے ساری کی ساری رائے "اصل بکھیڑے" پر ہی تھی۔ اب مجھ تیسری دنیا کے باشندے کی کیا مجال کہ آپ پہلی دنیا والوں کو کسی بات پر قائل کر سکوں۔ خیر آپ نہیں مانتے ۔۔۔تے سانوں کی :)۔
طالبان دھاگوں میں بھی آپ یہی کرتب فرماتے نظر آتے ہیں۔
ماشاء اللہ ۔ کیا شوخی تحریر ہے۔ بارک اللہ فیک۔
طالبان سو بندے ماریں گے آپ جیسے صبر کی تلقین فرماتے نظر آئیں گے۔
پھر سے یہ کہنے کی گستاخی کروں گا کہ کوئی ایک تحریر ہی پیش فرما دیں جس میں طالبان کی ان غیر انسانی حرکتوں پر صبر کی تلقین تو درکنار معذرت خواہانہ رویہ بھی اختیار کیا ہو۔ ہاں آپ نے "مجھ جیسے" کا صیغہ کا استعمال کر کے الف نون کے ننھے جیسا مزاح ضرور پیدا فرما دیا ہے ۔عنایت ہے آپ کی۔
ڈرون حملے میں چار طالبان ہلاک اور حقوق و قوانین کی پامالی پر آپ کا واویلا سویرے سویرے فورم پر موجود۔ ہر چیز ڈسکس کرو ماسوائے اصل جڑ کے۔
افسوس کہ آپ ممالک کی خود مختاری کے قوانین سے لا علم ہیں۔ ڈرونز حملے بین الاقوامی قوانین کی صریحآ خلاف ورزی ہیں۔ اور برطانیہ سے شائع شدہ رپورٹوں میں اس بات کا برملا بیان موجود ہے کہ امریکہ بہادر ان کے ذریعے جان بوجھ کر عام شہریوں کا نشانہ بناتا ہے۔ اور یہ ملحوظ رہے کہ میں نے ڈرون حملوں کے جواز پر ہمیشہ سوال اٹھایا ہے۔ طالبان کی ہلاکت سے اسے جوڑنا انصاف نہیں۔
اصل جڑ؟ ۔ لائیں جی کہاں ہے اصل جڑ۔ اس پہ بھی ڈسکس کر لیتے ہیں۔
عرض ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے چکر کسی اور کو دیجیے
نہ جی نہ۔ ہم کسی کو چکر نہیں دیتے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ خود ہی چکرا گئے ہوں اور ملبہ ہم پر ڈال رہے ہوں:) ۔ اپنے مخلص دوستوں کو ہم کیوں چکر دیں گے بھلا؟۔
ہر سوال کے جواب میں محض مغرب مخالفت کوئی موقف نہیں ہوتا۔
ذرا بتائیے تو آپ کے کتنے سوالوں کے جواب میں ہم نے مغرب کو لتاڑا ہے؟۔ ہم تو پاکستانی حکومت کو بھی لتاڑتے رہتے ہیں اگر میرا جغرافیہ کا علم ٹھیک ہے تو پاکستان مشرق میں ہے۔ ہم نے عرب آمریتوں کو لتاڑا۔ اجی اور کیا بتائیں ہم تو آئی ایس آئی کی بھی خبر لے لیتے ہیں۔ ابھی کل ہی صحافت کے زمرے میں ہمارا روزنامہ جنگ سے چنیندہ کالم کیا فوج اور حکومت کے لتاڑے پر نہیں ہے؟۔ یہ آپ کا وہمِ نظر ہے جس کی وجہ سے آپ ہمیں صرف مغرب پر تنقید کا خطاب دے رہے ہیں۔
ہم دونوں نے محفل میں پہلی ہی ملاقات میں ایک دوسرے کو صحیح پہچانا تھا۔
دنیا میں آج کل بہت حادثے ہوتے ہیں ایسا حادثہ ہونا کوئی عجب بات نہیں۔ کیوں نہ ہم دونوں پھر سے ایک دوسرے کو برابری اور انصاف کے حقوق سے پہچانیں۔ آپ شکر زیادہ کھائیں اور میں ٹھنڈا پانی پیوں تا کہ ٹھنڈی میٹھی باتوں کی داغ بیل پڑے۔
درندے کو اسلامی ہیرو بنانے والی آراء بھی واضح ہوتی جائیں گی۔
جب کوئی کسی درندے کو ہیرو بنائے گا تو آپ سے بھی پہلے ساجد کی صدائے احتجاج بلند ہو گی۔ دھیرج رکھئیے۔ فی الحال تو معاملہ تشدد کو بڑھانے میں مدد دینے کا ہے۔
گھسی پٹی پرانی کھتارسس ہے ہر دفعہ دہرائی جاتی ہے۔
گھسی پٹی کتھارسس پر اتنا غصہ؟۔ مباحثہ ہو تو "جلال کا عالم کیا ہو گا"۔
کشمیر ، فلسطین ہی نہیں ابھی تو آپ نے عافیہ صدیقی اور ریمنڈ ڈیوس کو بھی یہاں ڈسکس کرنا ہے۔ جاری رکھیے۔
کیوں جی یہ معاملات کسی اور دنیا سے تعلق رکھتے ہیں کیا؟؟؟۔
----------------------------------------------------
عثمان برادر ، رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کیا کیجئیے۔ ہم عوام ہیں اور جمہوریت ہو یا آمریت ہمہ قسم کے نظام حکومت میں فریب اور جھوٹ کا چلن ہوتا ہے، سو عوام کا کام ہے کہ وسیع تر انسانی مفاد کے تناظر میں اپنی اپنی حکومتوں اور عالمی حالات پر اثر انداز ہونے والے واقعات کے کرداروں پر اپنا دباؤ برقرار رکھے تا کہ وہ دنیا میں کمزوروں اور محروموں پر ظلم کرنے سے باز رہیں۔ بشار ہو یا اوبامہ ، پاکستانی حکومت ہو یا برطانوی جو غلط کرے اسے غلط کہیں۔ آپ مغرب میں آباد ہیں ، جانتے ہیں نا کہ عوامی رائے عامہ کس طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ حال ہی میں انٹر نیٹ پر پابندی کے قانون کے نفاذ کے معاملہ پر آپ نے عوامی رائے کی طاقت کا مظاہرہ دیکھا کہ پیپا کے پیش کردہ بھی اس سے پیچھے ہٹ گئے، سو اگر ہم عالمی سیاست میں بھی توازن کے لئیے تھوڑی کوشش کریں گے تو نتائج بہتر نکلیں گے اور آنے والی نسلیں شاید نفرت اور انتقام سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔ میں بار بار کہتا آیا ہوں کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں مغرب مخالف ہوں تو غلط سمجھتا ہے۔ محفل کے سیاست اور مذہب کے دھاگے میری اس بات کی کافی سے زیادہ گواہی دیں گے کہ جن میں زیادتی کرنے والے کی مذمت کی گئی ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو۔
اس کے بعد ہے میری ذاتی رائے ، جس کا میں بغیر کسی جھجک کے اظہار کردیا کرتا ہوں اور یہ کبھی کبھا کسی پر ناگوار بھی گزرتی ہے لیکن میں دوسروں کی رائے کا بھی اتنا ہی احترام کرتا ہوں جتنا کہ خود اپنی ذات کا۔ لیکن جب مجھ پر ذاتیات کے حوالے سے حملہ کیا جائے تو مجھے اللہ تعالی نے اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی دے رکھی ہے۔ سو اگر آپ کسی بات پر ناراض ہیں تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ہم سب انسان ہیں جو غلطی کے پتلے ہیں ،مجھ سے آپ سے زید بکر غرض کسی سے بھی دل شکنی کا قصور سرزد ہو سکتا ہے اور بڑائی اسی میں ہے کہ درگزر سے کام لے کر اچھی روایات کا احیا کیا جائے۔
اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 
Top