برطانیہ اور آئرلینڈ کی سپر مارکیٹوںمیں بیف برگروں میں گھوڑے، سوّر کا گوشت

طمیم

محفلین
ریپبلک آف آئرلینڈ میں تحفظِ خوراک کے ادارے ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ گوشت آئرلینڈ کے دو پروسیسنگ پلانٹوں، لیفے میٹس اور سلور کرسٹ اور یارکشر کےڈیلپاک ہیمبلٹن نامی اداروں سے آ رہا ہے۔
یہ بات ایک ڈی این اے میں سامنے آئی ہے اور ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
یہ برگر برطانیہ آئر لینڈ میں ٹیسکو اور آئیس لینڈ پر اور ریپبلک آف آئرلینڈ میں دیونز، لڈل اور ایلڈی نامی سپر سٹوروں پر فروخت ہو رہے ہیں۔
ان سٹوروں کے علاوہ مذکورہ برگروں کے خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ برگروں کو اپنی دکانوں سے ہٹا رہے ہیں۔
ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کہ اس نے کل انتیس مصنوعات کا تجزیہ کیا ان میں سے دس میں گھوڑے کا اور سترہ میں سوّر کا ڈی این اے پایا گیا۔
ایف ایس اے آئی کا کہنا ہے کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ایلن ریلی کا کہنا ہے کہ مذکورہ نتائج کا اگر چہ کہ صحت پر کوئی مضر اثر نہیں ہوگا لیکن پھر یہ بات قابلِ تشویش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ بات تو کسی حد تک سمجھ میں آ سکتی ہے کہ اگر ایک ہی پلانٹ پر کئی طرح کے گوشت مصنوعات تیار کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہوں تو ان کا تھوڑا بہت حصہ ایک دوسرے کے کچھ حصے میں اتفاقًا بھی مل سکتا ہے۔ لیکن گھوڑے کے گوشت کا ڈی این ملنا ناقابلِ فہم ہے۔
پروفیسر ایلن ریلی کا کہنا ہے کہ ’آئرلینڈ میں گھوڑے کا گوشت نہیں کھایا جاتا اس لیے ہم برگر میں اس گوشت کے ہونے کی توقع بھی نہیں کر سکتے‘۔
ان کا مزید کہنا ہے ’اسی طرح بعض مذہبی گروہ سوّر کا گوشت نہیں کھاتے اس لیے بیف برگروں میں سوّر کے گوشت کے حصے ملنا بھی کسی طرح قبول نہیں کیا جا سکتا۔
آئر لینڈ کے وزیر زراعت نے ایف ایس اے آئی کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت کے نمائندوں کے متعلقہ کارخانوں کے مالکان کا موقف معلوم کرنے کے لیے بھیجا ہے۔
انہوں نہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ یہ برگر کسی بھی طرح صحت کے لیے خطرہ نہیں ہیں اور آئر لینڈ غالبًا دنیا میں خوردنی اشیا کے لیے حفظانِ صحت کی نگرانی کا سب سے عمدہ نظام رکھتا ہے۔
درین اثنا ٹیسکو گروپ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ٹم سمتھ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو ایف ایس اے آئی کے نتائج سے منگل کو آگاہ کیا گیا ہے اور انھوں نے ان سپلائرز کی ساری مصنوعات اپنی تمام شاخوں سے ہٹا دی ہیں جن کی نشاندہی ایف ایس اے آئی نے کی ہے۔
ٹم سمتھ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹیسکو کے لیے کھانے کی اشیا کی صحت مندی عمدہ کوالٹی انتہائی اہم ہے‘۔
انھوں نے کہا ہے کہ ٹیسکو آئر لینڈ اور برطانیہ میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر سپلائیر اداروں کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایک تو یہ کہ ایسا ہوا کیوں کر اور یہ کہ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
بی بی سی کا رابطہ
 
Top