برطانوی پارلیمنٹ میں شام کیخلاف فوجی کارروائی کی قرارداد مسترد

کاشفی

محفلین
برطانوی پارلیمنٹ میں شام کیخلاف فوجی کارروائی کی قرارداد مسترد
189983_75907918.jpg

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی شام کے خلاف فوجی کارروائی کی قرارداد مسترد کر دی ہے۔ ادھر امریکا کا کہنا ہے قرارداد مسترد ہونے کے باوجود برطانیہ سے مشاورت جاری رکھیں گے۔ روس نے شام کے خلاف سلامتی کونسل میں برطانوی قرارداد ویٹو کر دی۔برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی میں برطانیہ کی شمولیت کے لئے قرار داد پیش کی۔ لیبر پارٹی کے ارکان نے قراردادکی سخت مخالفت کی اور زبردست بحث کے بعد 285 کے مقابلے میں 272 ووٹوں سے قرارداد مسترد کر دی گئی۔ وزیراعظم کیمرون نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ شام کے خلاف فوجی کارروائی نہیں چاہتی اور وہ اسکے فیصلے کے خلاف نہیں جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرارداد مسترد ہونے کے باوجود برطانیہ سے مشاورت جاری رکھیں گے۔ جو ممالک کیمیائی ہتھیاروں پر بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کریں انکا احتساب ہونا چاہئے۔ صدر براک اوباما امریکا کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ ادھر شام کے خلاف کارروائی کے لئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی برطانوی قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ روس کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی رپورٹ سامنے آنے تک قرار داد پر بحث نہ کی جائے۔ شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے مغربی جارحیت کے خلاف اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔ ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنائی نے کہا ہے کہ شام پرحملہ امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔
 
Top