برطانوی بچے والدین سے زیادہ وقت دیے جانے کے خواہش مند،سروے

arifkarim

معطل

برطانوی بچے والدین سے زیادہ وقت دیے جانے کے خواہش مند،سروے
لندن……..والدین کے دن رات کام میں مصروف رہنے سے بچے تنگ آگئے، برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ بچوں نےوالدین کی آفس میں بڑھتی ہوئی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے کہ وہ زیادہ وقت گھر میں گزاریں۔ سروے کے مطابق ہر 3میں سے ایک بچہ چاہتا ہے کہ اس کے والدین کم کام کریں۔ 38فیصد والدین کا بھی یہ ماننا ہے کہ ان کے زیادہ کام کرنے کی وجہ سے ان کے اور بچوں کے درمیان تعلقات پر منفی اثر پر رہا ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے زیادہ تر والدین کا کہنا ہے کہ کام کی وجہ سے وہ پورے ہفتے کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ دن میں دو یا تین گھنٹے گزار پاتے ہیں، جبکہ کچھ تو ایسے ہیں جو پورے دن میں اپنے بچوں کو ایک گھنٹا ہی دے پاتے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/90695/

انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ والدین بجائے اپنے پھول سے بچوں پر وقت صرف کرنے کے معمولات زندگی میں مگن ہیں۔ :(
 
Top