برصغیر میں رائج اسلامی عقائد اور ان پہ سوالات

زیدی

محفلین
پہلے تھریڈ میں تو کوئی خاص جواب نہیں مل سکا شاید یار لوگوں کا ایمان خطرے میں پڑ گیا ہے یا سوالات زیادہ ہو گئے ہیں۔ دوسرا تھریڈ کھول رہا ہوں اور اس میں ایک ایک کر کے ان سارے اسلامی عقائد پہ سوال کرنے کی جرات کروں گا جو برصغیر میں رائج ہیں۔ اخلاق کے دائرے سے باہر نکلنے کی بجائے حقائق پہ مبنی تسلی بخش جواب کا منتظر ہوں۔ یہ تھریڈ میرا پیٹنٹ نہیں ہے اس لیے کوئی بھی اس میں ان اسلامی عقائد پہ سوالات کر سکتا ہے۔

اللہ عزو جل کے نام سے سوالات کی ابتدا کرتے ہیں جو نہایت رحیم اور مہربان ہے اور جس کے قبضہ قدرت میں ساری کائنات ہے۔

ہمارے ہاں ایک عقیدہ نہایت زور پکڑ چکا ہے کہ قران کے علاوہ کوئی بھی الہامی کتاب اپنی اصل حالت میں محفوظ نہیں ہے اور قران کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے خود لیا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اللہ نے ان کتابوں کی حفاظت کا ذمہ کیوں نہ لیا؟ وہ بھی اللہ کے اپنے ہی احکامات تھے کسی انسان یا کسی دوسری مخلوق کے ہرگز نہیں تھے۔ اگر باقی الہامی کتب میں لفظی تحریف ہو سکتی ہے تو قران میں کیوں نہیں؟ انسان کی فطرت تو شروع سے نہیں بدلی اور نہ ہی خالق بدلا ہے۔ پھر یہ کیا ماجرا ہے؟ اگر ہم معنوی تحریف کے حوالے سے دیکھیں تو معنوی تحریف تو قران کی بھی ہوئی ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں قران کی انٹرپریٹیشن میں ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے؟ اب یہ جواز کوئی نہ دے کہ سبھی عالم اس پہ متفق ہیں کیونکہ عالموں کا متفق ہونا اس بات کا ثبوت نہیں کہ وہ قران کی انٹرپریٹیشن صحیح کر رہے ہیں اور وہی کر رہے ہیں جو حقیقت میں اللہ چاہتا ہے۔ عالم انسان ہیں اور اسی محدود دائرے میں سوچتے ہیں جس میں ہم سوچتے ہیں۔
 
Top