برائے تنقید و اصلاح

Wajih Bukhari نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 16, 2018

ٹیگ:
  1. Wajih Bukhari

    Wajih Bukhari محفلین

    مراسلے:
    13
    اپنے بچوں کے لئے لکھی ایک دعائیہ نظم
    ---------

    چمکتے چاند سورج سے محمد اور زہرا ہیں

    ستارے خوش نصیبی کے محمد اور زہرا ہیں


    سجایا زندگی کو مسکراہٹ کے اجالوں سے

    اندھیروں کو مٹا دیتے محمد اور زہرا ہیں


    ادائے شکر ناممکن ہے ایسی ایک نعمت کا

    یہاں تو دو ملے تحفے محمد اور زہرا ہیں


    تبسم خوبصورت ہے، شرارت دل ربا ان کی

    ہر اک انداز میں پیارے محمد اور زہرا ہیں


    ہمیں اب کیا ضرورت ہے کبھی غمگین ہونے کی

    ہمارے پاس جو ہوتے محمد اور زہرا ہیں


    خدا ان کی جبینیں علم سے روشن سدا رکھے

    کہے دنیا ہنر والے محمد اور زہرا ہیں


    شرف اک اور دے مالک کہ ہم یہ کہہ سکیں تجھ سے

    بہت اچھے ترے بندے محمد اور زہرا ہیں


    خداوندا ہمیشہ رحم کی ان پر نظر رکھیو

    کرم کے منتظر تیرے محمد اور زہرا ہیں


    ہزاروں سال لمبی عمر ہو اللہ کرے اِن کی

    دعاؤں میں سدا رہتے محمد اور زہرا ہیں


    ۔--- ۔--- ۔--- ۔---
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی مدیر

    مراسلے:
    20,885
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اصلاح تو ان شاء اللہ اساتذہ فرمائیں گے۔

    بہت اچھے احساسات ہیں بچوں کے لیے۔ اللہ تعالیٰ محمد اور زہرا کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
    میں تو آسانی سے محمد اور زہرا کی جگہ حذیفہ اور حفصہ پڑھ سکتا ہوں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. Wajih Bukhari

    Wajih Bukhari محفلین

    مراسلے:
    13
    بہت شکریہ بھائی جان۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,469
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    درست ہے نظم
    محمد اور زہرا کے لیے بہت سی دعائیں
     
  5. Wajih Bukhari

    Wajih Bukhari محفلین

    مراسلے:
    13
    بہت مہربانی جناب کی۔ یہ فرمائیے کہ کیا آپ کی رائے میں 'اللہ' کا وزن 'فعلن' پڑھنے میں 'مفعول' کی نسبت کچھ غیر مانوس نہیں لگتا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. عظیم

    عظیم محفلین

    مراسلے:
    5,641
    موڈ:
    Cool
    فعلن کے وزن پر چل جاتا ہے لیکن مفعول کے وزن پر ہی زیادہ تر پسند کیا جاتا ہے

    (معذرت بابا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. Wajih Bukhari

    Wajih Bukhari محفلین

    مراسلے:
    13
    شکریہ۔
     

اس صفحے کی تشہیر