برائے تبصره و تنقید...

مانی عباسی

محفلین
کسی آواره کو دہلیز کی صحبت نہیں ملتی
اسی خاطر تو دهشت گرد کو چاہت نہیں ملتی

ہوس میں خلد کی خود کش دهماکہ کرنے والے سن
بہا کر بے گناہوں کا لہو جنت نہیں ملتی

محمدﷺ کی شریعت سے کوئی رشتہ نہیں تیرا
کہ تیرے اک عمل میں بهی کوئی سنت نہیں ملتی

سنو! جس قوم کے رہبر پجاری ڈالروں کے ہوں
اسے تاریخ کے اوراق پر عزت نہیں ملتی

کچھ اس انداز سے جیتے ہیں یاں اب صاحبِ ایواں
کہ ان کو دیکھ کر اس دیس میں غربت نہیں ملتی
 
Top