برائے اصلاح

محترم الف عین
محترم راحیل فاروق
[FONT=Times New Roman, serif]اور دیگر اساتذہ اکرام

آپ کی توجہ کا ممنون ہونگا[/FONT]


گواہی دے ابد کی بھی، ازل کی
اسی سے جان، جو خبریں ہیں کل کی

ملا بےشکل، اس سیرت میں ہم کو
جو واقف حق سے ہے، رد ہے جہل کی

گو قصہ بدر سب جانتے ہیں
کہانی کیا ہے سفین و جمل کی

بہت مصروف ہے منصف، نہ ہوگی
کبھی سنوائی تک میرے قتل کی

گواہ بھی خود ہے اور منصف بھی خود ہے
عجب صورت ہے یہ تیرے عدل کی

خلافت تو مجھے دےدی جہاں کی
ذرا قدرت بھی دے رد و بدل کی

ترا سب کچھ دیا لوٹا دیا ہے
فقط، امید ہے تیرے فضل کی

یہ ماتم اب نہ ہوگا اور ہم سے
خبر رکھتے ہیں وہ ہر ایک پل کی

عجب سا ربط، ہے دید و دل میں
بھرا تھا دل ، پرہے آنکھ چھل کی

یہ بس لفظوں کی کچھ لاشیں تھيں منصور
نذر کر دیں ہیں تم نے اس غزل کی​
 
ویسے تو ہم خود یہاں پر آپ کی طرح کچھ سیکھنے کی غرض سے ہی آتے ہیں اور اپنی علمی حثییت نہ ہونے کے برابر ہے۔ میں نے اپنے ناقص علم کے مطابق چند غلطیاں دیکھی جو لکھ رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے میں غلط ہوں اِسی بہانے ہماری بھی اصلاح ہو جائے گی۔

جو واقف حق سے ہے، رد ہے جہل کی
گو قصہ بدر سب جانتے ہیں
کبھی سنوائی تک میرے قتل کی
عجب صورت ہے یہ تیرے عدل کی
فقط، امید ہے تیرے فضل کی
عجب سا ربط، ہے دید و دل میں
میرے خیال میں یہ مصرعے وزن میں نہیں ہیں
نذر بھی شائد فاع کے وزن پہ آتا ہے۔
 
قتل، نذر،عدل، فضل ، جہل، بدر بر وزنِ فاع درست ہیں۔

عجب سا ربط ہے دیدہ و دل میں
درست ہے لیکن شاید آپ نے دیدہ کو غلطی سے دید لکھ دیا ہے۔

بھرا تھا دل ، پرہے آنکھ چھلکی
بھی بحر سے خارج ہے۔
بھرا تھا دل مگر ہے آنکھ چھلکی درست ہوگا۔


گواہ بھی خود ہے اور منصف بھی خود ہے
یہ مصرع بھی خارج از بحر ہے۔ گواہ بر وزنِ فعول درست ہے فعل نہیں۔

محترم سید ذیشان حیدر نے بھی درست نشاندہی کی ہے۔
 
قتل، نذر،عدل، فضل ، جہل، بدر بر وزنِ فاع درست ہیں۔

عجب سا ربط ہے دیدہ و دل میں
درست ہے لیکن شاید آپ نے دیدہ کو غلطی سے دید لکھ دیا ہے۔

بھرا تھا دل ، پرہے آنکھ چھلکی
بھی بحر سے خارج ہے۔
بھرا تھا دل مگر ہے آنکھ چھلکی درست ہوگا۔


گواہ بھی خود ہے اور منصف بھی خود ہے
یہ مصرع بھی خارج از بحر ہے۔ گواہ بر وزنِ فعول درست ہے فعل نہیں۔

محترم سید ذیشان حیدر نے بھی درست نشاندہی کی ہے۔
عروض یہی سے سیکھ رہا ہوں
آپ سب کی رہنمائی درکار ہے۔ یہ بہت پہلے لکھی تھی ۔ اگر بحر کی نشان دیہی کردے تو آسان ہو جائے گا۔
 
Top