برائے اصلاح

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین محمد احسن سمیع راحلؔ سید عاطف علی عاطف

السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔سر امید ہے آپ بخیریت ہوں گے

اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے۔۔۔۔

وہ خواب سارے،خیال سارے
وہ خواہشیں اور ملال سارے

میں کس نگر کو ہوں چھوڑ آئی
تمام نسخے،کمال سارے

الم،تکالیف،درد،آنسو
کہاں گئے میرے مال سارے

وہ کوئی تدبیر کر رہا ہے
بچھائےلفظوں کے جال سارے

نہ جانے کیسی اُدھیڑ بن ہے
ہیں کس کے آخر خیال سارے
یا
ہیں کس کے غم اور خیال سارے

سحر امیدیں ہی مارتی ہیں
مگر انہیں سے کمال سارے
 

الف عین

لائبریرین
الف عین محمد احسن سمیع راحلؔ سید عاطف علی عاطف

السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔سر امید ہے آپ بخیریت ہوں گے

اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے۔۔۔۔

وہ خواب سارے،خیال سارے
وہ خواہشیں اور ملال سارے
تو ان چاروں کا تعلق؟
میں کس نگر کو ہوں چھوڑ آئی
تمام نسخے،کمال سارے
نسخے اور کمال متبادل الفاظ تو نہیں ہے نہ ایک قسم کے الفاظ ہیں جن کو استعمال کیا جا سکے
الم،تکالیف،درد،آنسو
کہاں گئے میرے مال سارے
مال تو خود ہی تکثیری اسم ہے(Collective Noun) اس کے ساتھ سارے کا استعمال درست نہیں
وہ کوئی تدبیر کر رہا ہے
بچھائےلفظوں کے جال سارے
ٹھیک،
نہ جانے کیسی اُدھیڑ بن ہے
ہیں کس کے آخر خیال سارے
یا
ہیں کس کے غم اور خیال سارے
ربط کی کمی ہے
سحر امیدیں ہی مارتی ہیں
مگر انہیں سے کمال سارے
یہ بھی واضح نہیں
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
استاذی الف عین نظر ثانی کی درخواست گزار ہوں

ہیں خواب سارے،خیال سارے
شکستہ ،لاغر، نڈھال سار ے

میں کس نگر کو ہوں چھوڑ آئی
ہر اِک ہنر اور کمال سارے

الم،تکالیف،درد،آنسو
انہیں سے لطف و جمال سارے

وہ کوئی تدبیر کر رہا ہے
بچھائےلفظوں کے جال سارے

بپا خیالات کا ہے محشر
مگر ہیں کس کے خیال سارے؟
ہیں کس کے آخر خیال سارے؟

سحر ہے گردش سے مہر و مہ کی
عروج سارے زوال سارے
 
Top