برائے اصلاح

ارشد رشید

محفلین
کیوں درست قرار دیا تھا مجھے بھی علم نہیں ہے۔
جناب کسی نے کیوں اسے درست قرار دیا یہ تو آپ اس سے ہی پوچھیں میں تو اسے غلط ہی سمجھتا ہوں - فصل گل اسم صفت تو میرے حساب سے جب فصل گل کہہ دیا تو یہ پھولوں کا ہی موسم ہوگا سردی کا تو ہو نہیں سکتا - جیسے کہیں جاڑ ا آیا سرد دنوں کا - تو جاڑا تو ہے ہی سرد دنوں کا نام -
 
جی یہی بات ہے۔
بہت شکریہ
 
یاسر شاہ

محفلین
جناب اعجاز عبید صاحب - اس پر ذرا روشنی ڈالیئے گا یہ اگر کوی نیا ٹرینڈ ہے تو میرے علم میں نہیں ہے - اس بارے میں مزید رہنمائی فرمائیں ایسا کب ہوا ؟
رشیدبھائی آپ کو نہیں پتا، یہ ٹرینڈ نمبر سات سو پینتالیس ہے کہ آئندہ جس نے بھی ٹیپ مصرع کی نظم لکھی رسالے میں نہیں چھپے گی۔لہذا کوئی چھپارستم ہی لکھے اب ایسی نظم۔
تفنن بر طرف کیا نظمیں ہوتی تھیں ٹیپ کے مصرع کی ۔بڑی جاذبیت رکھتی تھیں اپنے اندر ٹیپ کا مصرع تکرار کی وجہ سے یاد ہو جاتا تھا اور نظم کی بار بار یاد دلاتا تھا۔
سرور عالم راز صاحب مجھے یاد پڑتا ہے ،آپ نے اپنے والد صاحب کی ایک نظم اردو انجمن میں پوسٹ کی تھی جس کا ٹیپ کا مصرع مجھے یاد رہ گیا ،کاش آپ وہ دوبارہ یہاں پوسٹ کریں تو لطف آجائے۔
میں تجھکو ڈھونڈتا تھا افسوس تو نہ آیا
 
الف عین

لائبریرین
جناب اعجاز عبید صاحب - اس پر ذرا روشنی ڈالیئے گا یہ اگر کوی نیا ٹرینڈ ہے تو میرے علم میں نہیں ہے - اس بارے میں مزید رہنمائی فرمائیں ایسا کب ہوا ؟
یہ ٹرینڈ نیا تو نہیں، چھٹی ساتویں دہائی سے ہی چل رہا ہے۔ اسی طرح موضوعاتی نظمیں بھی اب معیاری نہیں مانی جاتیں۔ یہ میں ادبی رسالوں کی بات کر رہا ہوں، بچوں کے رسالے، فلمی یا ڈائجسٹ قسم کے رسائل اور اخبارات وغیرہ میں چل سکتے ہیں۔ کسی بھی ادبی رسالے میں بھیج کر دیکھ لیں اس قسم کی نظمیں!
 
ارشد رشید

محفلین
اچھا جناب ہو سکتا ہے ایسا کیونکہ میں تو مارکیٹ سے آؤٹ ہوں اس لیے مجھے نہیں پتا - :)
دوسرا یہ بھی بتایئے کہ موضوعاتی نظموں سے آپ کی کیا مراد ہے ؟ نظم تو ہوتی ہی وہ ہے جو کسی موضوع پر ہو اسی لیئے تو اسکا عنوان بھی ہوتا ہے؟
 
Top