برائے اصلاح

کوئی خواہش نہ حرص باقی ہے
دل سے دنیا نکال پھینکی ہے

لطف آئے نہ اب کسی شے میں
بے دلی سے یہ زیست کرنی ہے

سچ کہوں تو بڑے سکوں سے ہوں
جب سے دل حسرتوں سے خالی ہے

جانے کتنے دکھوں کا درماں ہے
کہ یہ جو مرگِ نا گہانی ہے

سو نہیں کی دوائے درد دل
ایک ہی تو تری نشانی ہے

پاس تم ہوتے تو کہاں ہوتا
کہ یہ جو لطفِ شعر گوئی ہے

مار ہے تیرے ایک پرتو کی
یہ جو چھائی ہوئی اداسی ہے
 
الف عین

لائبریرین
قوافی میں کوئی پرابلم نہیں، قی اور کی ایک ہی حرف والے قوافی نہیں، ق اور ک بالکل علیحدہ علیحدہ حروف ہیں بلکہ صوتی قوافی بھی نہیں بن سکتے، س، ص یا ز، ذ کی طرح۔ اس لئے ایطا کا کسی کو شک ہونا اس معترض کی زبان دانی پر ہی سوال اٹھا سکتا ہے!
کوئی خواہش نہ حرص باقی ہے
دل سے دنیا نکال پھینکی ہے
درست
لطف آئے نہ اب کسی شے میں
بے دلی سے یہ زیست کرنی ہے
اب کسی شے میں لطف آ ہی نہ پائے
محض لطف آئے سے زیادہ معنی خیز لگ رہا ہے، اگرچہ روانی میں کمی ہو جاتی ہے
سچ کہوں تو بڑے سکوں سے ہوں
جب سے دل حسرتوں سے خالی ہے
ویسے درست ہی ہے، لیکن تو کا طویل کھنچنا اچھا نہیں لگتا، اگر یوں ہو تو
سچ کہوں؟ تب سے کیا سکون سے ہوں
جانے کتنے دکھوں کا درماں ہے
کہ یہ جو مرگِ نا گہانی ہے
تقابل ردیفین یعنی دونوں مصرعوں کا "ہے" پر ختم ہونا، پہلا مصرع پھر کہو
یہ جو اک مرگ... بہتر رہے گا؟
سو نہیں کی دوائے درد دل
ایک ہی تو تری نشانی ہے
تو تری میں تنافر ہے، شکیل کی اصلاح قبول کر لو
پاس تم ہوتے تو کہاں ہوتا
کہ یہ جو لطفِ شعر گوئی ہے

مار ہے تیرے ایک پرتو کی
یہ جو چھائی ہوئی اداسی ہے
دونوں درست
 
قوافی میں کوئی پرابلم نہیں، قی اور کی ایک ہی حرف والے قوافی نہیں، ق اور ک بالکل علیحدہ علیحدہ حروف ہیں بلکہ صوتی قوافی بھی نہیں بن سکتے، س، ص یا ز، ذ کی طرح۔ اس لئے ایطا کا کسی کو شک ہونا اس معترض کی زبان دانی پر ہی سوال اٹھا سکتا ہے!

درست

اب کسی شے میں لطف آ ہی نہ پائے
محض لطف آئے سے زیادہ معنی خیز لگ رہا ہے، اگرچہ روانی میں کمی ہو جاتی ہے

ویسے درست ہی ہے، لیکن تو کا طویل کھنچنا اچھا نہیں لگتا، اگر یوں ہو تو
سچ کہوں؟ تب سے کیا سکون سے ہوں

تقابل ردیفین یعنی دونوں مصرعوں کا "ہے" پر ختم ہونا، پہلا مصرع پھر کہو
یہ جو اک مرگ... بہتر رہے گا؟

تو تری میں تنافر ہے، شکیل کی اصلاح قبول کر لو

دونوں درست
بہت بہت شکریہ سر
بہت نوازش

آپ کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے پھرسے کہنے کی کوشش کرتا ہوں

تقابل ردیفین تو یوں دور ہو جائے

جانے کتنے دکھو ں کا ہے درماں
یہ جو اک مرگ ناگہانی ہے

باقی بھی بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

جزاک اللہ❤️❤️❤️❤️❤️
 
Top