برائے اصلاح

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین
محمد احسن سمیع:راحل
سید عاطف علی
ظہیر احمد ظہیر
یاسر شاہ
السلام علیکم آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔۔۔۔

ایک خط اپنے نام لکھنا ہے
حال دل کا تمام لکھنا ہے

درد خود درد سے لپٹ جائے
ایسی پر درد شام لکھنا ہے

لا تعلق جو ہو گیا ہم سے
اُس کو اپنا سلام لکھنا ہے

جس جگہ وقت بھی ٹھہر جائے
کوئی ایسا مقام لکھنا ہے

جو ترے ہاتھ سے نصیب آئے
اُس ہلاہل کو جام لکھنا ہے

تم کہاں ہو؟ ذرا پتہ لکھنا!
اِک ضروری پیام لکھنا ہے

رکھ کے مصروفیت کو طاق پہ آج
ہر نظر تیرے نام لکھنا ہے

اپنا قصہ میں کیا لکھوں گی سحر
داستانِ عوام لکھنا ہے
 
بیٹی یا بہن سحر ،السلام علیکم ،تصحیح اساتذہ کا کام ہے ،ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔ آخری دو اشعار میں دو الفاظ یعنی (نظر اور داستان دونوں کو مذکّر لکھا ہے جب کہ دونوں موءنث الفاظ ہیں
 
محمل ابراہیم

لائبریرین
وعلیکم السلام

وعلیکم السلام ،اوہ ہاں بہت شکریہ سر
میں تصحیح کرتی ہوں
 
الف عین

لائبریرین
بیٹی یا بہن سحر ،السلام علیکم ،تصحیح اساتذہ کا کام ہے ،ایک چھوٹی سی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔ آخری دو اشعار میں دو الفاظ یعنی (نظر اور داستان دونوں کو مذکّر لکھا ہے جب کہ دونوں موءنث الفاظ ہیں
نظر اور داستان دونوں مؤنث ضرور ہیں، لیکن یہاں صیغہ لکھنا ہے استعمال ہوا ہے، لکھنا اور لکھنی دونوں درست ہیں، دہلی اور لکھنؤ سکول کا فرق ہے۔ میرے حساب سے یہ غلطی نہیں، میں دونوں کو قبول کر لیتا ہوں
 
شکریہ سر
 
Top