برائے اصلاح

فیضان قیصر نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 10, 2020

  1. فیضان قیصر

    فیضان قیصر محفلین

    مراسلے:
    293
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اک جگہ دل نہیں لگاتے ہیں
    ہم مسافر ہیں لوٹ جاتے ہیں
    جس قدر درد دل میں بڑھتا ہے
    اتنی ہم خامشی بڑھاتے ہیں
    آپ جو ہیں دکھائی بھی دیں وہ
    ہم تو جو ہیں نظر بھی آتے ہیں
    آگ ہم نے لگائی کیوں گھر کو ؟
    اور اب کیوں نہیں بجھاتے ہیں؟
    پوچھیے مت سبب اداسی کا
    ہم کسی کو نہیں بتاتے ہیں
    چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو ہم کو
    آپ باتوں سے کیوں ڈراتے ہیں؟
    ہم محبت کے بھوکے ہیں صاحب
    اس لیے گالیاں بھی کھاتے ہیں
    دل کی سننے میں مسئلہ یہ ہے
    مسئلے دل کے بڑھتے جاتے ہیں
    دل کو فیضان اجنبی کے لیے
    آپ داؤ پہ کیوں لگاتے ہیں؟
     
    آخری تدوین: ‏فروری 10, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. فیضان قیصر

    فیضان قیصر محفلین

    مراسلے:
    293
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,533
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اک جگہ دل نہیں لگاتے ہیں
    ہم مسافر ہیں لوٹ جاتے ہیں
    ... دو لخت

    جس قدر درد دل میں بڑھتا ہے
    اتنی ہم خامشی بڑھاتے ہیں
    آپ جو ہیں دکھائی بھی دیں وہ
    ہم تو جو ہیں نظر بھی آتے ہیں
    آگ ہم نے لگائی کیوں گھر کو ؟
    اور اب کیوں نہیں بجھاتے ہیں؟
    پوچھیے مت سبب اداسی کا
    ہم کسی کو نہیں بتاتے ہیں
    .... اوپر کے درست ہیں اشعار

    چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو ہم کو
    آپ باتوں سے کیوں ڈراتے ہیں؟
    .. شتر گربہ لگتا ہے 'چھوڑ دیں' کہو تو درست ہے

    ہم محبت کے بھوکے ہیں صاحب
    اس لیے گالیاں بھی کھاتے ہیں
    .. بھوکے کی ے گرنا ناگوار ہے
    ہم تو بھوکے ہیں بس محبت کے
    کر دو

    دل کی سننے میں مسئلہ یہ ہے
    مسئلے دل کے بڑھتے جاتے ہیں
    .. ربط کی کمی ہے دونوں مصرعوں میں

    دل کو فیضان اجنبی کے لیے
    آپ داؤ پہ کیوں لگاتے ہیں؟
    داؤ 'دا او' یا فعلن پر تقطیع ہونا کچھ اچھا نہیں لگتا
    آپ کیوں داؤ پر لگاتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فیضان قیصر

    فیضان قیصر محفلین

    مراسلے:
    293
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت شکریہ سر۔
     

اس صفحے کی تشہیر