سید احسان

محفلین
دو اشعار برائے اصلاح

میری طرف نگاہِ کرم کیجئے حضور
مقسوم اب فضائے حرم کیجئے حضور

یوں کب تلک رہوں گا رہینِ ستم پڑا
اب تو دوائے رنج و الم کیجئے حضور

سید احسان
 
الف عین

لائبریرین
مطلع میں ایطا کا عیب ہے یعنی کرم اور حرم قوافی مقرر ہو جاتے ہیں اور اس صورت میں تمام قوافی بھرم، کرم یعنی 'رم' والے ہوں گے جب کہ یہاں شاید محض م پر ختم ہونے والے قوافی کا نظم رکھنے کا ارادہ محسوس ہوتا ہے۔
مقسوم کرنا بھی درست فعل نہیں محسوس ہوتا
دوسرے شعر میں 'پڑا' بھی کرخت لگتا ہے
 
سید احسان

محفلین
بہت

مہربانی ، نوازش حضور ۔۔ آپ کی اصلاح ہمیشہ سیکھنے کے لئے مدد گار ہوتی ہے ۔۔ جزاک اللہ
 
سید احسان

محفلین
مطلع میں ایطا کا عیب ہے یعنی کرم اور حرم قوافی مقرر ہو جاتے ہیں اور اس صورت میں تمام قوافی بھرم، کرم یعنی 'رم' والے ہوں گے جب کہ یہاں شاید محض م پر ختم ہونے والے قوافی کا نظم رکھنے کا ارادہ محسوس ہوتا ہے۔
مقسوم کرنا بھی درست فعل نہیں محسوس ہوتا
دوسرے شعر میں 'پڑا' بھی کرخت لگتا ہے
حضور مطلع میں کرم اور الم قوافی ہوں تو آگے اشعار میں م کو حرف روی اور حرف روی سے قبل زبر کے ساتھ متحرک حرف استعمال کرنے میں کوئی ہرج تو نہیں ہو گا ناں؟
 
Top