برائے اصلاح

الف عین صاحب
عظیم صاحب

جیتے جی ہی جنت کا نظارہ کیا ہوتا
کچھ دیر اگر تیرے کوچے میں جیا ہوتا

میں دیکھ اگر پاتا اے جان-جہاں تجھ کو
تو جام حقیقت کا میں نے بھی پیا ہوتا

میں خاک مدینے کی سینے پہ اگر ملتا
اے چاک-دل-مضطر پھر تو بھی سیا ہوتا

میں دیکھتا رہتا پرنور فضاوں کو
ماحول سبھی دل میں محفوظ کیا ہوتا

چھوتی نہ اجل، اے کاش اگر میں نے
ناموس-رسالت پر سر وار دیا ہوتا

عابد مرے دل میں بھی حسرت نہ کوئی ہوتی
طیبہ کی فضاوں کو، جو دیکھ لیا ہوتا

عابد علی خاکسار
 
عابد علی بھائی ۔ بہت اچھے خیالات ہیں ماشاءاللہ۔۔مگر کچھ مصرع بحر میں نہیں آ رہے
1--دوسرے شعر کا پہلا مصرعہ--جان--جہاں کو جانِ جہاں لکھیں تو شائد ٹھیک ہو جائے
2---تیسرے شعر کا دوسرا مصرعہ ، اس میں بھی آپ نے حروف کے نیچھے زیر ( ِ ) ڈالنے کی بجا ڈیش - ڈالے ہیں جس سے کتابت میں خرابی ہوتی ہے ۔جس حرف کے نیچھے زیر ڈالنا چاہیں تو اس حرف ژفٹ کی کو دبانے کے بعد کی بورڈ کی آخری لائن میں (ایم ) کے ساتھ والی ایرو کی دبائیں تو اس حرف کے نچھے زیر آ جائے گی
3---چوتھے شعر کا پہلا مصرعہ
4-- پانچویں شعر کا پہلا مصرعہ (چھوتی نہ اجل مجھ کو اے کاش اگر میں نے ) اس طرح کرلیں تو وزن پورا ہو جائے گا
 
بجا فرمایا ہے سیل میں زیر نہیں آتی اس لیے - سے کمی پوری کرتا ہوں ۔۔
چھوتی نہ اجل مجھ کو اے کاش اگر میں نے
لکھتے ہوئے دو لفظ رہ گئے
میں دیکھتا ہی رہتا پرنور فضاوں کو
یہ اس طرح ہے مصرع ۔۔ ہی نہ لکھ پایا

بہر حال سپاس گزار ہوں۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
کچھ مصرعے تو مفعول مفاعیلن دو بار میں تقطیع ہو رہے ہیں، کچھ نہیں۔ یہ کس بحر میں کوشش کی گئی ہے؟
اگر یہی بحر ہے تو یہ دو ٹکڑوں میں منقسم بحر ہے، ہر ٹکڑے میں بات مکمل ہو تو اچھا ہے
 
(اگر اس طرح کر لیں تو مطلع بحر میں آ جائے گا پھر باقی شعروں کو بھیدیکھیں )
جیتے جی ہی جنت کو بھی دیکھ لیا ہوتا
کچھ دیر اگر تیرے کوچے میں جیا ہوتا
 
(اگر اس طرح کر لیں تو مطلع بحر میں آ جائے گا پھر باقی شعروں کو بھیدیکھیں )
جیتے جی ہی جنت کو بھی دیکھ لیا ہوتا
کچھ دیر اگر تیرے کوچے میں جیا ہوتا

بحر میں تو ہے ہی
جیتے جی مفعول ہی جنت کا مفاعیلن نظارہ مفعول کیا ہوتا مفاعیلن
 
Top