برائے اصلاح

فاعلاتن فعلا تن فعلن
زندگی بھر یہ خطا مت کرنا ۔
دل حسینوں پہ فدا مت کرنا ۔
رعب دشمن پہ اگر چاہو تو۔
اپنے ہم دم کو خفا مت کرنا ۔
فطرت حسن جفا کرنا ہے ۔
اس سے امید وفا مت کرنا ۔
ہفت اقلیم بھی گر کوئی دے۔
اپنے مالک کو خفا مت کرنا ۔
زخم اپنوں سے ملیں کتنے بھی ۔
کوئی نا کرنی دعاء مت کرنا ۔
اہل دنیا کی طلب میں طالؔب ۔
آخرت اپنی فنا مت کرنا ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم
اچھے اشعار ہیں -سیدھا سادہ ناصحانہ انداز -جزاک اللہ
یہ "ناکرنی" دعا پہلی بار سنا -ممکن ہے انڈیا میں مستعمل ہو -آپ کےڈی پی کے مقولے سے البتہ مجھے اختلاف ہے فی الحال اقبال کا شعر پیش کرتا ہوں :

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے

فقط
پروف ریڈر
 
ایک استاد شاعر کے مشورہ کے بعد اب پورا کلام یوں ہے ۔اس پر اصلاح فرمادیں ۔
فاعلاتن فعلا تن فعلن
زندگی بھر یہ خطا مت کرنا ۔
دل حسینوں پہ فدا مت کرنا ۔
رعب دشمن پہ بنا رہتا ہے ۔
اپنے ہم دم کو خفا مت کرنا۔
جنکی فطرت ہی جفا کرنا ہو۔
ان سے امید وفا مت کرنا ۔
پھینک دی جائے جو منھ پر تیرے۔
دیکھ اس طرح سخا مت کرنا ۔
ہفت اقلیم بھی گر کوئی دے۔
اپنے یاروں سے دغا مت کرنا ۔
زخم اپنوں سے ملیں کتنے بھی ۔
کوئی نا کرنی دعا مت کرنا ۔
عشق کامل کی نشانی ہے یہ ۔
درد کو دل سے جدا مت کرنا ۔
یا
درد دل کی تو دوا مت کرنا ۔
بولنا جس نے سکھایا تجھ کو۔
اس سے اونچی تو صدا مت کرنا ۔
ترک الفت کو کہے دل، تو تم۔
اعتبار اس کا ذرا مت کرنا ۔
جانے کتنوں سے مقدم ہے تو۔
اپنی قسمت کا گلا مت کرنا ۔
جو مخاطب کا کرے دل زخمی ۔
ایسے الفاظ ادا مت کرنا ۔
زندگی چین سے گزرے گی، بس۔
رب کعبہ کو خفا مت کرنا ۔
جنکی قدرت میں نہیں تنکا بھی ۔
انکو ہم دوش خدا مت کرنا ۔
مال دنیا کی طلب میں طالؔب ۔
آخرت اپنی فنا مت کرنا ۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھی غزل ہے یاسر شاہ نے بھی 'نا کرنی' کا پوچھا تھا لیکن وہی بے معنی لفظ اب بھی وہی ہے
اس کے علاوہ ایک اور لفظ 'سخا' بھی بے معنی لفظ ہے، یا اس کا کچھ مطلب آپ کے ذہن میں ہو تو بتائیں
 
سخا، سخاوت کا مخفف ہے فروزاللغات میں ایسا لکھا ہے ۔
نا کرنی کو میں ختم کر دیتا ہوں، اصل میں ہمارے علاقے میں خوب بولا جاتا ہےکہ نا کرنے والی بات کیوں کرتے ہو اسکو نا کرنی بات کیوں کرتے ہو بولتے ہیں ۔آپ کے بتانے پر لغت میں دیکھا تو اصل لفظ ناکردنی ہے ۔ اس کو میں بدل دونگا انشاءاللہ ۔باقی کی اصلاح فرمادیں ۔
 
Top