برائے اصلاح

فلسفی

محفلین
سر الف عین
سات سے زائد اشعار پر پیشگی معذرت۔ آپ نے فرمایا تھا کہ ساتھ، آٹھ ہی رکھا کروں اشعار۔ جو نامناسب لگیں گے وہ نکال دوں گا۔

جو حقیقت نہیں فسانا ہے
اس کو دنیا نے بھول جانا ہے

ان کا انکار جانے کیسا ہو
جن کا اقرار منکرانا ہے

خود عدالت لگا کے کہتے ہو
میرا ہر حکم منصفانا ہے

میری صورت نہیں پسند ان کو
درد سر تو فقط بہانا ہے

ان سے رشتہ بدل گیا پھر سے
دوستانہ تھا، عاشقانا ہے

بات دل کی زباں تک آئے گی
آج موسم بہت سہانا ہے

لوگ پوچھیں گے میرے بارے میں
ان سے کہنا کوئی دوانا ہے

وہ محبِ وطن تھا پہلے، اب
جس کا انداز باغیانا ہے

ان کی پوشاک خاص ہے لیکن
طرزِ گفتار عامیانا ہے

فلسفیؔ تیرا فلسفہ مجھ کو
سن کے لگتا ہے، کافرانا ہے​
 
الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ ہے کہ محض اسماء کو ہ کی بجائے الف سے لکھا جا سکتا ہے لیکن صفات کی حالت کو ہ سے ہی لکھنا ضروری ہے عامیانہ، کافرانہ ہی لکھا جاتا ہے ہہاں فارسی سے جو افعال اردوا لیے جائیں انہیں الف سے لکھا جائے گا جیسے قومیانا
ویسے کوئی غلطی نہیں ہے، صرف اس مصرع میں 'اب ' کی کمی ہے
دوستانہ تھا عاشقانہ ہے
 
شکریہ سر ، میری ایک اور غلط فہمی درست کردی آپ نے۔
 
Top