برائے اصلاح

فلسفی نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 9, 2018

ٹیگ:
  1. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    سر الف عین


    ہار کر کیا انھیں جیت پاؤں گا میں؟
    گر یہ سچ ہے تو پھر ہار جاؤں گا میں

    اس طرح مانگ لوں گا خدا سے انھیں
    گر کے سجدے میں شب، گڑگڑاؤں گا میں

    پاس رہ کر مجھے بھول جاتے ہیں جو
    دور جا کر انھیں یاد آؤں گا میں

    بند کرتے ہیں آنکھیں مجھے دیکھ کر
    خواب میں آ کے ان کو ستاؤں گا میں

    اپنے غم کو خوشی میں بدل دوں گا یوں
    آئینہ دیکھ کر مسکراؤں گا میں

    شدتِ غم کو آساں نہیں روکنا
    آج پھر ضبط کو آزماؤں گا میں​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اگست 9, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,170
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    واہ۔ داد قبول فرمائیے
     
  3. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت شکریہ سر
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    3,005
    بہت اچھا ہے
    کیا ضبط آپ کا تخلص ہے
     
  5. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    حوصلہ افزائی کا شکریہ
    جی خود ساختہ تخلص "فلسفی" استعمال کرتا ہوں۔ اس شعر میں ضبط کو اصل معنی میں استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. وجاہت حسین

    وجاہت حسین محفلین

    مراسلے:
    144
    جھنڈا:
    Oman
    موڈ:
    Cheerful
    واہ ماشاء اللہ۔ بہت خوب۔ سادہ الفاظ اور خوبصورت خیالات۔
     
  7. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,688
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    اچھے رواں اشعار ہیں۔ فنی اعتبار سے کوئی خامی نظر نہیں آئی۔
    اب محاکات پر توجہ دیجیے۔ :)
     
  8. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    بہت شکریہ۔
    سادہ الفاظ کے حوالے سے آپ نے بجا فرمایا۔ مجھے مشکل یہ ہی پیش آتی ہے کہ گھوم پھر کر میرے اشعار میں ایک کی طرح کے الفاظ ہوتے ہیں۔ الفاظ کے ذخیرہ کے حوالے سے دامن کافی تنگ ہے۔ اس فورم پر ایک صاحب کی شاعری پڑھ کر کمتری کا احساس ہوتا ہے کیونکہ وہ نہ جانے کیسی کیسی مشکل ترکیبات نکال کر لاتے ہیں جو مجھ جیسے کم علم کے اوپر سے ہی گزر جاتی ہیں۔
    میں اس حوالے سے اساتذہ سے پوچھنا چاہ رہا تھا ، آپ نے موقع فراہم کردیا کہ شاعری اگر صرف سادہ الفاظ میں ہی کی جائے یعنی مشکل الفاظ اور ترکیبات کا استعمال نہ ہو تو اہل علم حضرات اور شعرا کے ہاں ایسے کلام کو کس نظر سے دیکھا جاتا ہے؟

    بہت شکریہ سر، اس پر توجہ کرتا ہوں۔ کوئی کتاب یا مضمون اس حوالے سے اگر تجویز فرمانا چاہیں تو نوازش ہوگی۔
     
  9. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,520
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    درست پے غزل ماشاء اللہ
     
  10. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    شکریہ سر
     

اس صفحے کی تشہیر