یہ الفت کی راتیں تو مشکل بہت ہیں
حسینوں کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
محبّت کی راہوں پہ چلوں تو کیسے
یہ تُحفوں کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
یہ ملنا ملانا تو آساں نہیں ہے
نہ سونے کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
کیوں دشمنی لوں میں لوگوں سے جانم
یہ نفرت کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
نہ ارشد تو جانے کدورت کسی سے
کدورت کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
 

الف عین

لائبریرین
یہ الفت کی راتیں تو مشکل بہت ہیں
حسینوں کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
///الفت کی راتوں کا مشکل ہونا؟؟ سمجھ نہیں سکا
محبّت کی راہوں پہ چلوں تو کیسے
یہ تُحفوں کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
///پہلا مصرع وزن میں نہیں۔ 'چلوں' میں لام پر تشدید ہو تو درست تقطیع ہو سکتی ہے۔
محبت کی راہوں پہ کیسے چلوں میں
وزن کے حساب سے درست ہو جاتا ہے لیکن 'تحفوں کی باتیں' مشکل کیوں؟
یہ ملنا ملانا تو آساں نہیں ہے
نہ سونے کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
/// یہاں بھی ردیف سمجھ میں نہیں آتی

کیوں دشمنی لوں میں لوگوں سے جانم
یہ نفرت کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
///پہلا مصرع وزن میں نہیں ۔ کیوں محض 'کو' تقطیع کیا جانا چاہیے۔ 'جانم' بھی وزن پورا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

نہ ارشد تو جانے کدورت کسی سے
کدورت کی باتیں تو مشکل بہت ہیں
///پہلا مصرع محاورے کے خلاف بھی ہے۔
مختصر یہ کہ ردیف کا استعمال کہیں معنی خیز نہیں
 
Top