میرے اشعار پہ تنقید اصلاح اور مشوروں سے نوازیں


  • Total voters
    1
اساتذہ سے دوبارہ اصلاح کی درخواست
تکلیف کے لمحات گزر جاتے ہیں
صدمات کے جذبات گزر جاتے ہیں
جذبات میں اثبات اگر پاتے ہو
مایوسی کے خدشات گزر جاتے ہیں
ہرگز بھی نہیں اُن سے وفا کی اُمید
بِن دیکھے جو حضرات گزر جاتے ہیں
آتے ہیں خطرات بھی تو جیون میں
ایسے سب حالات گزر جاتے ہیں
کرتے ہیں بدعات نہیں ڈرتے بھی
کیسی حرکات سے گزر جاتے ہیں
ایسے بھی دنیا میں کچھ ہیں ارشد
اپنی حاجات سے گزر جاتے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
ہاں، اب یہ اس قابل ہوئی ہے کہ اصلاح کی جائے۔
تکلیف کے لمحات گزر جاتے ہیں
صدمات کے جذبات گزر جاتے ہیں
÷÷درست
جذبات میں اثبات اگر پاتے ہو
مایوسی کے خدشات گزر جاتے ہیں
÷÷درست

ہرگز بھی نہیں اُن سے وفا کی اُمید
بِن دیکھے جو حضرات گزر جاتے ہیں
÷÷درست، اگرچہ حضرات عزت سے کہا جاتا ہے، یہاں تو گالیاں دی جا رہی ہیں!!!

آتے ہیں خطرات بھی تو جیون میں
ایسے سب حالات گزر جاتے ہیں
÷÷ایک توجیون‘ والا ہندی لفظ بے میل ہے۔ دوسرے یہ مصرع بلکہ دونوں مصرع بحر سے خارج ہیں۔

کرتے ہیں بدعات نہیں ڈرتے بھی
کیسی حرکات سے گزر جاتے ہیں
÷÷یہ بھی مکمل شعر بے وزن۔ یہاں ردیف بھی بدل گئی ہے۔

ایسے بھی دنیا میں کچھ ہیں ارشد
اپنی حاجات سے گزر جاتے ہیں
یہ بھی بے وزن ہے۔ اور ردیف یہاں بھی ’سے گزر جاتے ہیں‘ ہو گئی ہے
 
Top