برائے اصلاح......چند اشعار

عینی خیال

محفلین
کان بند کر لو گے تو آواز کیا رک جائے گی؟
دل وہ مندر ہے جہاں گھنٹی بجے گی لازمٓ۔۔۔۔

غلطفہمی نے باتوں کو یونہی بڑھا دیا ورنہ
وہ کچھ سُنتا تو میں کہتی مجھے کچھ اور کہنا تھا

اک حسیں جھوٹ کے سنگ بیت گیا ہے جیون
تم فقط میرے،فقط میرے،فقط میرے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عمر بھر ساتھ نبھانے کی قسم کھائی تھی
عمر باقی ہے قسم ٹوٹ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

احمد بلال

محفلین
یہ آزاد نظم ہے؟
وزن دوبارہ چیک کر لیں خصوصا اس شعر کا وزن دیکھ لیں
غلط فہمی نے باتوں کو یونہی بڑھا دیا ورنہ​
وہ کچھ سُنتا تو میں کہتی مجھے کچھ اور کہنا تھا​
(لفظ "غَلْط ْ" غَلَط ْہے اور "غَلَطْ" صحیح)
 
پہلے شعر میں بند کا یا تو "نون" کھا گئی ہیں یا "دال" پہلے بھی کہیں یہ غلطی کرچکی ہیں آپ.
یوں وزن میں آسکتا ہے: بند کرلو کان تو آواز کیا رک جائے گی؟

دوسرے شعر میں "بڑھا" کو آپ نے الگ الگ کر دیا اور پڑھنے میں "بڑ" الگ اور "ھا" الگ ہوا. یہ بھی غلطی ہے. یہاں "ھ" مخلوط التلفظ ہے جو الگ نہیں ہوتی بلکہ اس کا وزن "بڑا" کے برابر ہوگا.
یوں کہیں تو؟
غلط فہمی کے باعث بات اتنی بڑھ گئی ورنہ

ویسے تیسرا شعر بہت پسند آیا. خوب کہا ہے :)

چوتھا شعر: دوسرا مصرعہ وزن سے خارج
 
Top