برائے اصلاح و تنقید (میں، تم اور شاعری)

امان زرگر

محفلین
۔۔۔
میں، تم اور شاعری

زندگانی ہے کیا تیری میری صنم
پانیوں میں کھلا ایک رنگیں کنول
یا کسی شاہ کا خوبصورت محل
اک مصور کی شہ کار تصویر ہے
ایک شاعر کے خوابوں کی تعبیر ہے
ایک موزوں و منظوم اظہار ہے
یہ فصاحت بلاغت کا معیار ہے
سات شعروں کی ہے خوشنما اک غزل
جس کا دنیا میں اب تک نہیں ہے بدل
اک تسلسل خیالات میں جابجا
ایک حسنِ تغزل ہے بکھرا ہوا
خوبصورت فضا یوں مدھر پر اثر
ساتھ لے کر چلے دن کے آٹھوں پہر
جیسے اشعار کا ربط ہے اک فسوں
ایسے مربوط رشتے ہیں دل کا سکوں
صورتِ شعر باہم جو پیہم ہیں ہم
زندگانی ہے یہ تیری میری صنم
گویا اک شعر میں کائنات اپنی گم
ایک مصرع ہوں میں ایک مصرع ہو تم



سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد تابش صدیقی
 
Top