برائے اصلاح: نعتیہ اشعار

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر اساتذہ اکرام سے اصلاح کی گذارش ہے۔

میرے اللہ کا مجھ پر احسان ہو
ان ﷺ کی حرمت پہ جاں میری قربان ہو

حاصلِ زندگی انؐ کی تعریف بس
قبر میں بھی یہی میرا سامان ہو

وقف میرا ہنر ہو انھیؐ کے لیے
انؐ کی مدح و ثنا میرا دیوان ہو

راہِ حق کے مسافر ہیں بے شک وہی
اتباعِ نبیؐ جن کا ایمان ہو

میں سگانِ درِ مصطفی میں سے ہوں
کاش! شہرِ مدینہ میں اعلان ہو

انؐ کی بارے پہ جو لب کشائی کرے
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو

سب غلامِ محمدؐ پکاریں مجھیں
روزِ محشر یہی میری پہچان ہو

انؐ کی عظمت بیاں کوئی کیسے کرے
جنؐ کی مجلس کا جبرئیل دربان ہو

کیا مجال انؐ کی تعریف میں کچھ لکھوں
نعت خواں جنؐ کی محفل کا حسانؓ ہو

وہ رسولِ خداؐ، انؐ کا رتبہ بلند
وہ ہے گمراہ جو اس سے انجان ہو​
 

الف عین

لائبریرین
حرمت پہ جان قربان کرنا سمجھ میں نہیں آیا
اور یہ شعر
انؐ کی بارے پہ جو لب کشائی کرے
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو
کیا لب کشائی صرف منفی ہوتی ہے؟
 

فلسفی

محفلین
شکریہ سر
حرمت پہ جان قربان کرنا سمجھ میں نہیں آیا
سر وہ بڑا مشہور ایک جملہ (معلوم نہیں کسی نعتیہ کلام کا حصہ ہے یا نہیں) ہے "حرمتِ رسولؐ پر جان بھی قربان ہے" ذہن میں تھا یہ مصرعہ کہتے ہوئے۔ آپ کی بات درست ہے کہ عجز بیان محسوس ہو رہا ہے، یہ متبادل کیسا ہے؟
جان انؐ کی محبت میں قربان ہو
یا
عشقِ احمدؐ میں جاں میری قربان ہو

اور یہ شعر
انؐ کی بارے پہ جو لب کشائی کرے
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو
کیا لب کشائی صرف منفی ہوتی ہے؟
سر "لب کشائی" کے بجائے "بدزبانی" ذہن میں تھا لیکن اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ آپ کہیے درست لگے گا۔
انؐ کی بارے پہ جو بد زبانی کرے
 

فلسفی

محفلین
حرمت پہ جان قربان کرنا سمجھ میں نہیں آیا

سر ایک گذارش اور کہ مولانا ظفر علی خان مرحوم کے اشعار میں بھی صرف عزت کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

زکوٰة اچھی، حج اچھا، روزہ اچھا اور نماز اچھی
مگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا
نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی عزت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں ہو سکتا

ممکن ہے مجھے سمجھنے میں غلطی ہو۔ ویسے اک متبادل مصرعہ یہ بھی ذہن میں آرہا ہے کہ

جان شانِ محمدؐ پہ قربان ہو

مزید آپ راہنمائی فرما دیں۔
 

فلسفی

محفلین
ماشاء اللہ۔ خوبصورت ہدیہِ عقیدت۔ اللہ پاک اسے قبول فرمائے۔
شکریہ، آمین
اس میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی ہے۔ اسے درست فرما لیں۔
:(:( جزاک اللہ خیر، تدوین کی آپشن نہیں آرہی۔ میں رپورٹ کردیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
جان انؐ کی محبت میں قربان ہو
اچھا رواں مصرع ہے
لب کشائی کی جگہ گستاخی لانے کی کوشش کریں
 

فلسفی

محفلین
جان انؐ کی محبت میں قربان ہو
اچھا رواں مصرع ہے
شکریہ سر
لب کشائی کی جگہ گستاخی لانے کی کوشش کریں
سر ان میں سے کون سا زیادہ مناسب ہے

انؐ کی گستاخی کا ہو کوئی مرتکب
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو
یا
انؐ کے بارے میں گستاخی جو بھی کرے
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو
یا
شان احمدؐ کا گستاخ ہے جو کوئی
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو
 

فلسفی

محفلین
یہ بہتر ہے
انؐ کے بارے میں گستاخی جو بھی کرے
شکریہ سر


میرے اللہ کا مجھ پر احسان ہو
جان ان ﷺ کی محبت میں قربان ہو

حاصلِ زندگی انؐ کی تعریف بس
قبر میں بھی یہی میرا سامان ہو

وقف میرا ہنر ہو انھیؐ کے لیے
انؐ کی مدح و ثنا میرا دیوان ہو

راہِ حق کے مسافر ہیں بے شک وہی
اتباعِ نبیؐ جن کا ایمان ہو

میں سگانِ درِ مصطفیؐ میں سے ہوں
کاش شہرِ مدینہ میں اعلان ہو

انؐ کے بارے میں گستاخی جو بھی کرے
دل نہیں مانتا وہ بھی انسان ہو

سب غلامِ محمدؐ پکاریں مجھیں
روزِ محشر یہی میری پہچان ہو

انؐ کی عظمت بیاں کوئی کیسے کرے
جنؐ کی مجلس کا جبرئیل دربان ہو

کیا مجال انؐ کی تعریف میں کچھ لکھوں
نعت خواں جنؐ کی محفل کا حسانؓ ہو

وہ رسولِ خداؐ، انؐ کا رتبہ بلند
وہ ہے گمراہ جو اس سے انجان ہو​
 
Top