برائے اصلاح: نظم انتباہ

الف عین

لائبریرین
پہلے مصرع میں انگلی ٹوٹ گئی ہے، یعنی انگ ایک حصے کا آخری رکنہے اور لی دوسرے حصے کا پہلا۔ یہ اچھا نہیں لگتا
باقی درست ہے
 

یاسر علی

محفلین
الف عین صاحب
دوبارہ دیکھیں۔۔


ایک دوسرے کی بس
پختگی سے انگلی ہم تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں ہم
پر نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔ ۔۔
 

یاسر علی

محفلین
انگلی پکڑنے اور ہاتھ تھامنے کا محاورہ ہے، آخری دو مصرعے بھی رواں نہیں
شکریہ سر!
الف عین صاحب
اب دیکھیں


ایک دوسرے کے بس
ہاتھ پختگی سے ہم
تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں بھی
تو نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔!!!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شکریہ سر!
الف عین صاحب
اب دیکھیں


ایک دوسرے کے بس
ہاتھ پختگی سے ہم
تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں بھی
تو نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔!!!
یاسر بھائی آپ اگر "فاعلن مفاعیلن" کر لیں تو ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے

ہاتھ پکڑے ہم دونوں
چل رہے ہیں ریلے میں
زندگی کے میلے میں
پر رہے یہ اتنا دھیاں
ہاتھ چھوٹا جو اک بار
ڈھونڈنا بھی چاہیں تو
پھر نہ مل سکیں گے ہم
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ سر!
الف عین صاحب
اب دیکھیں


ایک دوسرے کے بس
ہاتھ پختگی سے ہم
تھام کر سدا رکھیں
زندگی کے میلے میں
کھو گئے اگر اک بار
لاکھ ڈھونڈ پائیں بھی
تو نہ مل سکیں گے پھر۔۔۔۔!!!
ٹھیک تو ہے لیکن روانی متاثر ہے بس، پختگی( مضبوطی بہتر لفظ ہو گا) کے باعث
آخری مصرعوں میں 'پائیں' غلط ہے، جب مل ہی نہ پائیں گے تو ڈھونڈھ کیسے پائیں گے؟ محض ڈھونڈیں ہونا چاہئے
 
Top