برائے اصلاح - نئے دور کا "بلبل کا بچہ" (نظم)

فلسفی

محفلین
محترم الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش۔

محمداحمد بھائی کا یہ مضمون پڑھ کر بلبل کے بچے کے بدلتے اطور نئے زمانے کی نئی ضرورتوں کے پیش نظر ایک کاوش۔ احمد بھائی کے مضمون والے طفل بلبل کی نظر۔

بُلبُل کا بچہ

بدلا ہوا ہے
کچھ تو نیا ہے
بُلبُل کا بچہ

کھاتا ہے پیزا
پیتا ہے کولا
بُلبُل کا بچہ

دیکھو تو اس کو
جاتا ہے ڈسکو
بُلبُل کا بچہ

ہر وقت گائے
انگریزی گانے
بُلبُل کا بچہ

تھوڑا سا روڈی
تھوڑا سا موڈی
بُلبُل کا بچہ

ٹیں ٹیں مچائے
سب کو ستائے
بُلبُل کا بچہ

ضدی ہے ایسا
کھوتے (اڑیل) کے جیسا
بُلبُل کا بچہ

کیسے اڑاؤں
کیسے بھگاؤں
بُلبُل کا بچہ​
 
آخری تدوین:
Top