برائے اصلاح - میں یہ کیسی حماقت کر رہا ہوں

عائد

محفلین
میں یہ کیسی حماقت کر رہا ہوں
تری خود سے شکایت کر رہا ہوں

مری سادہ دلی کی داد تو دے
ترے غم کی حفاظت کر رہا ہوں

کہا تھا جاودانی ہے محبت
لے دیکھ اب تک محبت کر رہا ہوں

میں کاغذ پر بنا کر ہونٹ تیرے
انہیں چھونے کی جُرْأَت کر رہا ہوں

میں اپنی اوک میں مہتاب بھر کے
چکوروں سے شرارت کر رہا ہوں

میں ان آنکھوں سے شرمندہ ہوں عائدؔ
کہ خوابوں کی تجارت کر رہا ہوں
 

الف عین

لائبریرین
کہا تھا جاودانی ہے محبت
لے دیکھ اب تک محبت کر رہا ہوں
۔۔ دوسرا مصرع مزید روانی کا طالب ہے۔ اور کچھ دو لخت بھی ہے۔ دونوں مصرعوں میں ’محبت‘ کی تکرار بھی ہے۔ پہلے میں عشق کر دیں۔
باقی درست ہے
 

عائد

محفلین
کہا تھا جاودانی ہے محبت
لے دیکھ اب تک محبت کر رہا ہوں
۔۔ دوسرا مصرع مزید روانی کا طالب ہے۔ اور کچھ دو لخت بھی ہے۔ دونوں مصرعوں میں ’محبت‘ کی تکرار بھی ہے۔ پہلے میں عشق کر دیں۔
باقی درست ہے

کہا تھا جاودانی ہے مرا عشق
تجھے اب بھی محبت کر رہا ہوں
 
میں یہ کیسی حماقت کر رہا ہوں
تری خود سے شکایت کر رہا ہوں

مری سادہ دلی کی داد تو دے
ترے غم کی حفاظت کر رہا ہوں

کہا تھا جاودانی ہے محبت
لے دیکھ اب تک محبت کر رہا ہوں

میں کاغذ پر بنا کر ہونٹ تیرے
انہیں چھونے کی جُرْأَت کر رہا ہوں

میں اپنی اوک میں مہتاب بھر کے
چکوروں سے شرارت کر رہا ہوں

میں ان آنکھوں سے شرمندہ ہوں عائدؔ
کہ خوابوں کی تجارت کر رہا ہوں
بہت اچھی کاوش۔۔۔ پہلے سے بہت بہتر ہے۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
تجھے عشق کر رہا ہوں؟ یہ کہاں کا محاورہ ہے؟ 'تجھ سے' ہونا تھا نا! اس مصرع کو بدلنے کی کیا ضرورت تھی!
 

عائد

محفلین
تجھے عشق کر رہا ہوں؟ یہ کہاں کا محاورہ ہے؟ 'تجھ سے' ہونا تھا نا! اس مصرع کو بدلنے کی کیا ضرورت تھی!
استادِ محترم
دوسرے میں مزید روانی کا کہا تھا آپ نے سو یہ حماقت اسی چکر میں ہو گی شرمندہ ہوں

کہا تھا جاودانی ہے مرا عشق
تجھ سے اب بھی محبت کر رہا ہوں

کہا تھا جاودانی ہے مرا عشق
لے دیکھ اب بھی محبت کر رہا ہوں

دونوں میں سے بہتر صورت آپ بتا دیں
 

الف عین

لائبریرین
سو میں اب بھی محبت کر رہا ہوں
یہ تو اب بہترین ہو گیا
اچھا اک سوال تھا وہ یہ کہ دیکھ کو محظ دک تقطیع کرنا ی کا اسقاط جائز ہوتا یہاں ؟
درمیانی ی کا اسقاط نا جائز ہے۔ یہاں دیکھ کو 'دک' تقطیع کرنا غلط ہے، 'دے' درست ہے، 'کھ' یعنی ک کا اگلے حرف 'اب' میں وصال ہو رہا ہے۔ 'لے دیکھ اب' کو 'ل دے کب' تقطیع درست ہے۔ اس میں مجھے 'لے' کی ے کا اسقاط پسند نہیں آیا تھا۔
 
آخری تدوین:

عائد

محفلین
درمیانی ی کا اسقاط نا جائز ہے۔ یہاں دیکھ کو 'دک' تقطیع کرنا غلط ہے، 'دے' درست ہے، 'کھ' یعنی ک کا اگلے حرف 'اب' میں وصال ہو رہا ہے۔ 'لے دیکھ اب' کو 'ل دے کب' تقطیع درست ہے۔ اس میں مجھے 'لے' کی ے کا اس ق ط پسند نہیں آیا تھا۔
بہت شکریہ
 
Top