برائے اصلاح: قصیدہ زنگیہ

عاطف ملک

محفلین
اپنی مرحوم "موٹر بائیک" کے نام جس کو "کثرتِ زنگ" کے باعث "زنگی" کا نام دیا تھا۔۔۔۔۔:p

تو بھی جائے گا مان زنگی کی
ایسی اونچی ہے شان زنگی کی
آجو باجو میں سب ہیں پنجابی
رب ہی جانے زبان زنگی کی
ضد پہ اڑ جائے تو نہ مانے کبھی
ہے طبیعت "پٹھان" زنگی کی
گر گیا تو کیا؟ شہسوار ہے جی
دیکھنا اب اٹھان زنگی کی
تیل پیتا گیا جہاں سے ملا
تیل ہے گویا جان زنگی کی
جانے کیسے بچی تھی مغلوں سے
آخری یہ چٹان زنگی کی
چاند بھی گردِ راہ ہے گویا
کہکشاں میں اڑان زنگی کی
پچھلے ہفتے نئی کھلی عاطف
مشتری پر دکان زنگی کی
 
Top