برائے اصلاح "فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن"

علامہ اقبال سے معذات کے ساتھ:)
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
اپنے سالا کو مرے بھی کوئی سالا کر دے

میں تمہیں گھر کی سیاست کا ہنر دیتا ہوں
اپنی بیگم کو مرے بچوں کی حالہ کر دے
سر الف عین
 
آخری تدوین:
فرحان محمد خان بھائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ:

ناقص املا کے ساتھ ساتھ مندرجہ اشعار مزاح کے معیار سے بھی کچھ بہتر نہیں۔ مزاح اور پھکڑ پن میں جو خطِ امتیاز موجود ہے ہمیں اس کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
جی بہتر سر غلطی ہوئی :):) آئندہ کوشش ہو گی کے ایسا نہ ہو:) سر اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہیں ایک طالب علم ہوں
اور طالب علم کے لیے یہ بہت ضروری ہے اسے اس کی غلطی کا پتہ ہو :)
آپ کی بات سر آنکھوں پر :)
 
آخری تدوین:
جی بہتر سر غلطی ہوئی :):) آئندہ کوشش ہو گی کے ایسا نہ ہو:) سر اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہیں ایک طالب علم ہوں
اور طالب علم کے لیے یہ بہت ضروری ہے اسے اس کی غلطی کا پتہ ہو :)
آپ کی بات سر آنکھوں پر :)
جیتے رہیے۔ خوش رہیے
 
علامہ اقبال سے معذات کے ساتھ:)
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
اپنے سالہ کو مرے بھی کوئی سالہ کر دے

میں تمہیں گھر کی سیاست کا ہنر دیتا ہوں
اپنی بیگم کو مرے بچوں کی حالہ کر دے
سر الف عین
اب آتے ہیں ناقص املا کی درستی کی جانب۔ اردو میں بیوی کے بھائی کو سالا کہتے ہیں ناکہ سالہ۔ اسی طرح لفظ خالہ ہوتا ہے جسے آپ نے حالہ لکھا ہے۔

اپنے سالہ کے بجائے اپنے سالے ہونا چاہیے۔ بلکہ ہم تو کہتے ہیں کہ یوں کردیجیے

قوتِ عشق سے ہر گورے کو کالا کردے
میرے سالے کو کوئی ڈھنگ کا سالا کردے
یہ حسینہ جو پڑوسن ہے ، بہت پیاری ہے
اس کو تو میرے بھتیجے کی بھی خالہ کردے
 
قوتِ عشق سے مجھ پست کو بالا کر دے
اس طرح منہ مرے دشمن کا بھی کالا کردے

برسرِ عام لگائی مجھے پھینٹی جس نے
اس کمینے کو خدایا مرا سالا کردے​
 
Top