برائے اصلاح - حصارِ جسم سے باہر نکلنا چاہتا ہوں میں

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش ہے۔

حصارِ جسم سے باہر نکلنا چاہتا ہوں میں
سراپا دیکھ کر اپنا مچلنا چاہتا ہوں میں

مقامِ زیست سے نیچے گرا ہوں موت کی خاطر
مگر مرنے سے پہلے اب سنبھلنا چاہتا ہوں میں

جو تھک کر چل پڑا راہِ عدم کے راستے پر خود
اسی خورشید کی مانند ڈھلنا چاہتا ہوں میں

کسی بے درد کی آنکھوں کے آتش دان میں رہ کر
مثالِ آتشِ ارما ن جلنا چاہتا ہوں میں

ملیں ناکامیاں انتی کہ اب تو جیت پر اپنی
حقیقت میں کفِ افسوس ملنا چاہتا ہوں میں

رہی ہے عمرِ رفتہ آسروں پر منحصر، لیکن
سہاروں کے بنا دو گام چلنا چاہتا ہوں میں

کوئی روکے مجھے کیوں رنگِ حسرت کو سجانے سے؟
سیاہی خود اگر چہرے پہ مَلنا چاہتا ہوں میں

جنھیں تم نے غلط سمجھا وہ ناسمجھی میں نکلے تھے
اب ان الفاظ کے معنی بدلنا چاہتا ہوں میں​
 
الف عین

لائبریرین
مطلع پر مجھے اپنا ہی بہت پرانا شعر یاد آیا
نہ جانے آوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں
یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
غزل اچھی اور درست ہے، بہتر روانی کی خاطر کچھ مشورے بھلے ہی دیے جا سکتے ہیں
کسی بے درد کی آنکھوں کے آتش دان میں رہ کر
مثالِ آتشِ ارما ن جلنا چاہتا ہوں میں
دان اور ارمان دونوں مکمل اچھے نہیں، کم از کم ایک جگہ ں لاؤ، جیسے
کسی بے درد کی آنکھوں کے آتش داں میں رہ کر بھی
مثالِ آتشِ ارمان جلنا چاہتا ہوں میں

کوئی روکے مجھے کیوں رنگِ حسرت کو سجانے سے؟
سیاہی خود اگر چہرے پہ مَلنا چاہتا ہوں میں
پہلے مصرع میں 'کو' اضافی لگتا ہے، اس میں اگر 'رخ پر' کا اضافہ ہو سکے تو بہتر ہے۔ 'رنگ حسرت کا سجانے' بھی ہو سکتا ہے
 
فلسفی

محفلین
بہت شکریہ سر
مطلع پر مجھے اپنا ہی بہت پرانا شعر یاد آیا
نہ جانے آوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں
یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
واہ ، بہت خوب
کسی بے درد کی آنکھوں کے آتش دان میں رہ کر
مثالِ آتشِ ارما ن جلنا چاہتا ہوں میں
دان اور ارمان دونوں مکمل اچھے نہیں، کم از کم ایک جگہ ں لاؤ، جیسے
کسی بے درد کی آنکھوں کے آتش داں میں رہ کر بھی
مثالِ آتشِ ارمان جلنا چاہتا ہوں میں
سر یوں ٹھیک رہے گا
کسی بے درد کی آنکھوں کے آتش داں میں رہ کر اب
مثالِ آتشِ ارمان جلنا چاہتا ہوں میں
کوئی روکے مجھے کیوں رنگِ حسرت کو سجانے سے؟
سیاہی خود اگر چہرے پہ مَلنا چاہتا ہوں میں
پہلے مصرع میں 'کو' اضافی لگتا ہے، اس میں اگر 'رخ پر' کا اضافہ ہو سکے تو بہتر ہے۔ 'رنگ حسرت کا سجانے' بھی ہو سکتا ہے
ٹھیک ہے سر یہ زیادہ مناسب ہے
کوئی روکے مجھے کیوں رنگ حسرت کا سجانے سے؟
 
Top