برائے اصلاح...تین شعر

عینی خیال

محفلین
دکھ کا سورج،غم کا بادل چھائے گا
اب کے ساون گھٹ گھٹ کر ترپائے گا

ہو جائے گا جیون کا ہر گوچہ خالی
ہاتھ جھٹک کرجس لمحے وہ جائے گا

پھولوں کی باتیں کرنے سے حاصل کیا
پھول تو آخرکاربکھیرہی جائے گا
 
بہت خوب لکھتی ہیں عینی، کچھ تجاویز ہیں اگر قبول کیجیے گا :)

دکھ کا سورج، غم کا بادل چھائے گا​
اب کے ساون برسے گا، تڑپائے گا​
بیتے گا وہ لمہہ کیسے جیون کا​
جھٹکے گا وہ ہاتھ، چلتا جائے گا​
پھعلوں کی میں باتیں کیونکر کرتی ہوں​
وہ بکھرنے سے نہ ہی رہ پائے گا​
 
دکھ کا سورج،غم کا بادل چھائے گا
اب کے ساون گھٹ گھٹ کر ترپائے گا

ہو جائے گا جیون کا ہر گوچہ خالی
ہاتھ جھٹک کرجس لمحے وہ جائے گا

پھولوں کی باتیں کرنے سے حاصل کیا
پھول تو آخرکاربکھیرہی جائے گا
بہت خوب لکھتی ہیں عینی، کچھ تجاویز ہیں اگر قبول کیجیے گا :)

دکھ کا سورج، غم کا بادل چھائے گا​
اب کے ساون برسے گا، تڑپائے گا​
بیتے گا وہ لمہہ کیسے جیون کا​
جھٹکے گا وہ ہاتھ، چلتا جائے گا​
پھعلوں کی میں باتیں کیونکر کرتی ہوں​
وہ بکھرنے سے نہ ہی رہ پائے گا​

خووووببب... !!!!
 
ویسے اظہر بھائی آپ نے بحر پوری طرح بدل ڈالی ہے اصلاح میں. :)
میرے حساب سے دوسرے شعر کا پہلا مصرع بے وزن تھا فقط.
آپ تو جانتے ہیں کہ میں سیکھنے والوں میں ہوں ، مبتدی ہوں ، میری رائے تھی ،جو پیش کر دی، آپ فرمائیے
 
آپ تو جانتے ہیں کہ میں سیکھنے والوں میں ہوں ، مبتدی ہوں ، میری رائے تھی ،جو پیش کر دی، آپ فرمائیے

میں تو آپ سے بہت چھوٹا اور جونیر ہوں بھیا.

ایک سوال ہے. دوسرے شعر کا دوسرا مصرع کس وزن پر ہے؟

جھٹکے گا وہ ہاتھ.....
 
فاعلاتن ÷ فاعلاتن÷ فاعلُن

بالکل. آپ نے اس وزن پر رکھا ہے. لیکن یہ اشعار متقارب پر موزوں ہوتے ہیں صرف دوسرے شعر کے پہلے مصرعے کے علاوہ.
یہ چھ رکنی بحر ہے جسکا وزن
فعلن فعلن فعلن فعلن فع

کے برابر ہے.
چوتھے مصرعے میں ایک اور چھٹے مصرعے میں دو فعل فعولن ہیں. :)
 
بالکل. آپ نے اس وزن پر رکھا ہے. لیکن یہ اشعار متقارب پر موزوں ہوتے ہیں صرف دوسرے شعر کے پہلے مصرعے کے علاوہ.
یہ چھ رکنی بحر ہے جسکا وزن
فعلن فعلن فعلن فعلن فع

کے برابر ہے.
چوتھے مصرعے میں ایک اور چھٹے مصرعے میں دو فعل فعولن ہیں. :)
بلا شک :battingeyelashes:
 
اُس طرح سے یوں ہو سکتا ہے :angel:

دک-کا-سو-رج-غم-کا-با-دل-جا-ئے-گا​
فعلن-فعلن-فعلن-فعلن-فعلن-فع​
اب-کہ-سا-ون-گٹ-گٹ-کر-تڑ-پا-ئے-گا​
فعلن-فعلن-فعلن-فعلن-فعلن-فع​
ہو جائے گا جیون جیسے خالی پھر​
ہاتھوں کو وہ جھٹکے گا ، اور جائے گا​
پھولوں کی باتیں کرنے سے حاصل کیا​
پھولوں سے حاصل کیا کچھ ہو پائے گا​
 
Top