برائے اصلاح: تم نہ ہی ہم سوال کرتے ہیں

مقبول

محفلین
محترم الف عین صاحب، دیگر اساتذہ کرام اور احباب
زنبیل سے نکال کر 😁ایک پرانی غزل اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں
تُم نہ ہی ہم سوال کرتے ہیں
آؤ / ٹوٹے رشتے بحال کرتے ہیں

بھول جاتے ہیں وعدے اورقسمیں
لوگ یوں بھی کمال کرتے ہیں

نہیں دیتے جواب جب خط کا
میرا جینا محال کرتے ہیں

دوست پانی پلا کے مار مُجھے
اتنا اپنے خیال کرتے ہیں

شب گئے جُرم وار مُجھ جیسے
خود کئے پر ملال کرتے ہیں

آئیں خوش خوش بچھڑنے سے پہلے
آج مل کر دھمال کرتے ہیں

اپنے زخموں کو خود کھُرچنے کی
نئی قائم مثال کرتے ہیں

بتا ، کیوں چھوڑ کر گیا مُجھ کو ؟
لوگ مُجھ سے سوال کرتے ہیں

مر کے بھی زندہ رہتے ہیں مقبول
کبھی عاشق وصال کرتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
تھوڑا جھاڑ پونچھ تو کر لینی تھی!

تُم نہ ہی ہم سوال کرتے ہیں
آؤ / ٹوٹے رشتے بحال کرتے ہیں
... پہلا مصرع واضح نہیں

بھول جاتے ہیں وعدے اورقسمیں
لوگ یوں بھی کمال کرتے ہیں
...ٹھیک

نہیں دیتے جواب جب خط کا
میرا جینا محال کرتے ہیں
...محال کر دینا درست محاورہ ہے، بہر حال چلے گا اس طرح بھی

دوست پانی پلا کے مار مُجھے
اتنا اپنے خیال کرتے ہیں
... بیانیہ اچھا نہیں

شب گئے جُرم وار مُجھ جیسے
خود کئے پر ملال کرتے ہیں
.. یہ بھی واضح نہیں ہوا

آئیں خوش خوش بچھڑنے سے پہلے
آج مل کر دھمال کرتے ہیں
... ٹھیک

اپنے زخموں کو خود کھُرچنے کی
نئی قائم مثال کرتے ہیں
... درست

بتا ، کیوں چھوڑ کر گیا مُجھ کو ؟
لوگ مُجھ سے سوال کرتے ہیں
بتا لفظ کو بعد میں لانا بہتر رہے گا، جیسے
کیوں مجھے چھوڑ کر گیا ہے، بتا

مر کے بھی زندہ رہتے ہیں مقبول
کبھی عاشق وصال کرتے ہیں؟
.. درست
 

مقبول

محفلین
سر الف عین ، بہت مہربانی
مطلع بدل دیا ہے
آپ خود تو قتال کرتے ہیں
آپ کیوں کر ملال کرتے ہیں
تُم نہ ہی ہم سوال کرتے ہیں
آؤ / ٹوٹے رشتے بحال کرتے ہیں
... پہلا مصرع واضح نہیں
آؤ ہم بھول کر گلے شکوے
ٹوٹے رشتے بحال کرتے ہیں
دوست پانی پلا کے مار مُجھے
اتنا اپنے خیال کرتے ہیں
... بیانیہ اچھا نہیں

شب گئے جُرم وار مُجھ جیسے
خود کئے پر ملال کرتے ہیں
.. یہ بھی واضح نہیں ہوا
دونوں اشعار نکال دیئے ہیں
نیا شعر
ہم تو جیتے ہیں ظلم سہنے کو
یار ویسے ملال کرتے ہیں
بتا ، کیوں چھوڑ کر گیا مُجھ کو ؟
لوگ مُجھ سے سوال کرتے ہیں
بتا لفظ کو بعد میں لانا بہتر رہے گا، جیسے
کیوں مجھے چھوڑ کر گیا ہے، بتا
شُکریہ ، آپ کی تجویز کے مطابق تبدیلی کر دی ہے
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
تینوں نئے اشعار پسند نہیں آئے
مطلع یوں ہو سکتا ہے
آپ خود ہی قتال کرتے ہیں
اور پھر خود ملال..
 
Top