برائے اصلاح - بے رنگ بھی تو رنگ ہے گو خوشنما نہیں

فلسفی

محفلین
سر الف عین اور دیگر احباب سے اصلاح کی گذارش۔

نفرت سے بھی ہمیں وہ کبھی دیکھتا نہیں
بے رنگ بھی تو رنگ ہے گو خوشنما نہیں

دل سے نکالنے پہ کریں گے ہم احتجاج
محفل کی بات اور ہے اس کا گلہ نہیں

اس پھل کو جلد توڑ کے چکھنے کا فائدہ؟
جو دیکھنے میں سرخ ہے لیکن پکا نہیں

حسرت سے اس کو دیکھتے ہیں رکھ کے دل پہ ہاتھ
جو سامنے کھڑا ہے مگر آشنا نہیں

رکھتے ہیں حسنِ ظن مگر اتنا تُو یاد رکھ
لغزش ہمیں قبول ہے لیکن دغا نہیں

چہرے کو اس کے دیکھ کے لگتا ہے وہ ابھی
اکھڑا ہوا ضرور ہے شاید خفا نہیں

محتاط گفتگو سے وہ پیغام دے گیا
باہم جو ربط ہے وہ یقینا وفا نہیں

ہم پر ہے اعتراض کہ دیکھیں نہ غیر کو
کیا دیکھنا رقیب کو اس کی خطا نہیں؟​
 

منذر رضا

محفلین
فلسفی صاحب
غزل اچھی لگی، لیکن چند اشعار دوبارہ کوشش کریں بہتر کرنے کی
مطلع،آخری شعر، اور چھٹا شعر
عاجزانہ رائے ہے، حقِ عمل تو آپ محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔گستاخی کا برا نہ مانیے گا ۔۔
 

فلسفی

محفلین
فلسفی صاحب
غزل اچھی لگی، لیکن چند اشعار دوبارہ کوشش کریں بہتر کرنے کی
مطلع،آخری شعر، اور چھٹا شعر
عاجزانہ رائے ہے، حقِ عمل تو آپ محفوظ رکھتے ہیں۔۔۔گستاخی کا برا نہ مانیے گا ۔۔
جزاک اللہ خیر ، فقط صاحب ذوق قاری کی رائے بھی اہم ہوتی ہے۔ جبکہ آپ تو خود سخن ور ہیں۔ بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہی رہتی ہے۔ کئی پرانے اشعار کے مصرعے کئی دن بعد دیکھیں تو عجیب سے لگتے ہیں۔ کبھی کبھار بدل بھی لیتا ہوں۔ مطلع پر آپ کا دوسرا اعتراض سامنے آ گیا۔ اس سے پہلے آف لائن اعتراض ہو چکا۔

سر کی رائے بھی مل جائے تو ایک ساتھ تبدیلیاں کروں گا۔ ان شاءاللہ
 

الف عین

لائبریرین
چہرے کو اس کے دیکھ کے لگتا ہے وہ ابھی
اکھڑا ہوا ضرور ہے شاید خفا نہیں
یہاں 'شاید' کا استعمال مفہوم کی وضاحت کے لیے مسئلہ پیدا کر رہا ہے
لیکن خفا نہیں
کیسا رہے گا؟
مطلع مجھے تو قبول ہے
بلکہ باقی اشعار بھی
 

فلسفی

محفلین
چہرے کو اس کے دیکھ کے لگتا ہے وہ ابھی
اکھڑا ہوا ضرور ہے شاید خفا نہیں
یہاں 'شاید' کا استعمال مفہوم کی وضاحت کے لیے مسئلہ پیدا کر رہا ہے
لیکن خفا نہیں
کیسا رہے گا؟
شکریہ سر۔ پہلے لیکن ہی استعمال کیا تھا۔ پھر سوچا کہ لیکن پہلے ہی تین اشعار میں استعمال ہوگیا ہے تو کچھ اور کہوں۔ اس لیے شاید لکھا جوواقعی معنی ادا نہیں کر رہا۔ لیکن ہی استعمال کرتا ہوں ۔
مطلع مجھے تو قبول ہے
بلکہ باقی اشعار بھی
بہت شکریہ سر
 
Top