برئے اصلاح : محبت ایک صحرا ہے جہاں دیوانے رہتے ہیں

انس معین

محفلین
سر غزل برائے اصلاح :
الف عین عظیم محمد خلیل الرحمٰن ظہیراحمدظہیر

شمع کے پاس جلنے کو اگر پروانے رہتے ہیں
محبت ایک صحرا ہے جہاں دیوانے رہتے ہیں

یہ راہِ عشق ہے صاحب یہاں کیا جان کی قیمت
اگر کچھ سانس باقی ہیں تو کچھ نذرانے رہتے ہیں

مرے کوچے کو مت آئیں وضع داروں کو سمجھا دو
یہاں دیوانے رہتے ہیں یہاں مستانے رہتے ہیں

چلا ، جب زلف کو ان کی میں سلجھا کر ، تو وہ بولے
اے ظالم ! معاملے دل کے ابھی سلجھانے رہتے ہیں

سوا ان کے تری حالت کسے معلوم ہے احمد ؟
مگر بیگانے رہتے ہیں بنے انجانے رہتے ہیں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
شمع کے پاس جلنے کو اگر پروانے رہتے ہیں
محبت ایک صحرا ہے جہاں دیوانے رہتے ہیں
... شمع کا تلفظ غلط ہے، م ساکن ہونا چاہیے.
... شمع کے پروانے رہتے ہیں کے ساتھ باندھ سکتے ہو

یہ راہِ عشق ہے صاحب یہاں کیا جان کی قیمت
اگر کچھ سانس باقی ہیں تو کچھ نذرانے رہتے ہیں
... سمجھ میں نہیں آیا، نذرانے کا ربط نہیں بنتا

مرے کوچے کو مت آئیں وضع داروں کو سمجھا دو
یہاں دیوانے رہتے ہیں یہاں مستانے رہتے ہیں
... وضع کا تلفظ بھی شمع کی طرح فعل ہے

چلا ، جب زلف کو ان کی میں سلجھا کر ، تو وہ بولے
اے ظالم ! معاملے دل کے ابھی سلجھانے رہتے ہیں
... معاملے کا تلفظ غلط ہے یہ مفاعلن ہوتا ہے فاعلن نہیں
اے کی ے کا گرنا بھی اچھا نہیں

سوا ان کے تری حالت کسے معلوم ہے احمد ؟
مگر بیگانے رہتے ہیں بنے انجانے رہتے ہیں
.. بنے انجانے... اچھا نہیں لگتا، وہاں بھی مگر استعمال کرو
 
بہت شکریہ سر ۔ بہتر کرتا ہوں
 
Top