واصف بدلے ہوئے حالات سے ڈر جاتا ہوں اکثر

فرحت کیانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 25, 2017

  1. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بدلے ہوئے حالات سے ڈر جاتا ہوں اکثر
    شیرازۂ ملت ہوں بکھر جاتا ہوں اکثر

    میں ایسا سفینہ ہوں کہ ساحل کی صدا پر
    طوفان کے سینے میں اتر جاتا ہوں اکثر

    میں موت کو پاتا ہوں کبھی زیر کف پا
    ہستی کے گماں سے بھی گزر جاتا ہوں اکثر

    مرنے کی گھڑی آئے تو میں زیست کا طالب
    جینے کا تقاضا ہو تو مر جاتا ہوں اکثر

    رہتا ہوں اکیلا میں بھری دنیا میں واصف
    لے نام مرا کوئی تو ڈر جاتا ہوں اکثر

    کلام: واصف علی واصف
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,034
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ بہت خوب۔ شکریہ فرحت ارسال کرنے کے لیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ایچ اے خان

    ایچ اے خان معطل

    مراسلے:
    14,183
    موڈ:
    Cool
    مرنے کی گھڑی آئے تو میں زیست کا طالب
    جینے کا تقاضا ہو تو مر جاتا ہوں اکثر

    شاعر ڈپریشن کا مریض تھا؟
     
  4. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر