بدر الفاتح بھائی سے ملاقات

ابن توقیر

محفلین
زبردست ملاقات رہی بھائیو،خان صاحب تو موبائل بھول گئے تھے بدر بھیا آپ ہی اپنے موبائل سے محفوظ کی گئی یاداشتیں شیئرکردیں۔
چلیں دل کو تھوڑی ڈھارس ہوئی!!!
اگر آپ کی ملاقات بھی عبداللہ بھائی سے جہانگیرہ میں ہوئی تو باباداور کی مچھلی یا باباسرور کی نمکین کڑاہی پر انہیں قابو کیجئے گا ہم بھی کہیں سے "چھاپا" مارتے پہنچ جائیں گے۔سمائلس
 
سید عمران

واہ بھائی۔۔۔
ہم سے ہوشیاری۔۔۔
محنتیں ہماری۔۔۔
حصہ داری تمہاری۔۔۔
 
اے خان

محفلین
زبردست ملاقات رہی بھائیو،خان صاحب تو موبائل بھول گئے تھے بدر بھیا آپ ہی اپنے موبائل سے محفوظ کی گئی یاداشتیں شیئرکردیں۔

اگر آپ کی ملاقات بھی عبداللہ بھائی سے جہانگیرہ میں ہوئی تو باباداور کی مچھلی یا باباسرور کی نمکین کڑاہی پر انہیں قابو کیجئے گا ہم بھی کہیں سے "چھاپا" مارتے پہنچ جائیں گے۔سمائلس
آپ کا آنا ہمارے لیے باعث مسرت ہوگا.
 
سید عمران

محفلین
ابن توقیر بھائی سے ان کی لوکیشن نہ پوچھ لیجیے گا۔ بتائیں گے کہ پشاور اور اسلام آباد کے درمیان کھڑا ہوں۔ اور لوکیشن بوجھنے کے لیے پوری کسوٹی کھیلنی پڑے گی۔
ابن توقیر تو لگتا ہے اعراف میں رہتے ہیں۔۔۔
نہ ادھر کے نہ ادھر کے۔۔۔
یہ اپنے شہر کا نام ایسے چھپاتے ہیں۔۔۔
کہ کیا خواتین اپنی عمر۔۔۔
اور حضرات اپنی تنخواہ چھپاتے ہوں گے!!!
 
ہاہاہاہا اتنا تو پتہ ہے کہ موصوف اٹک میں ہوتے ہیں اور اٹک تک ڈیڑھ گھنٹے کا فاصلہ ہے.
 
جی جی وہی تو،ایک طرف نہر ہے ایک طرف دریا،پہاڑ بھی نزدیک ہیں تو سرسبز کھیت بھی،شہری آبادی بھی ہے اور دیہات بھی۔سمائلس
 
اور یہ بھی لکھ دیتے کہ۔۔۔
نہر میں پاؤں ڈالے میں نہ جانے کب سے آپ کا منتظر ہوں!!!
 
ابن توقیر

محفلین
ابن توقیر تو لگتا ہے اعراف میں رہتے ہیں۔۔۔
نہ ادھر کے نہ ادھر کے۔۔۔
یہ اپنے شہر کا نام ایسے چھپاتے ہیں۔۔۔
کہ کیا خواتین اپنی عمر۔۔۔
اور حضرات اپنی تنخواہ چھپاتے ہوں گے!!!
اجی نہیں ہم نے تو روزِروشن کی طرح عیاں رکھا ہے اپنے شہر کو۔چھپایا تو بالکل بھی نہیں۔یہی ہے جی ٹی روڈ سے چھ سات کلومیٹر کے فاصلے پر۔
ہاہاہاہا اتنا تو پتہ ہے کہ موصوف اٹک میں ہوتے ہیں اور اٹک تک ڈیڑھ گھنٹے کا فاصلہ ہے.
یہاں سے ہم پچیس سے تیس منٹ میں جہانگیرہ پہنچ جاتے ہیں جی۔ہوشیار رہیے گا بڑی تیزی سے "چھاپا" ماریں گے ہم آپ کی اور عمران جی کی دعوت پر۔سمائلس
پتا نہیں بے چارے کہاں اٹک گئے ہیں!!!
یہیں تو۔راولپنڈی اور پشاور کے درمیان،ایک قدم پنجاب میں تو دوسرا خیبرپختونخواہ میں۔
 
Top