بدر الفاتح بھائی سے ملاقات

اے خان

محفلین
ہوا یوں کہ بدر الفاتح بھائی نے ہمیں فون کیا کہ ہم پشاور میں قیام پذیر ہیں اور آپ سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ کوئی تو ہے جو ہم سے بھی ملاقات کا خواہشمند ہے ،جلد از جلد پروگرام بنایا اور ملاقات کے لیے ایسی جگہ کا تعین کیا کہ بدر بھائی کے لیے آسانی ہو.۔۔۔۔۔۔لیکن آسانی ہماری قسمت میں کہاں؟ آدھا گھنٹہ تو ایک دوسرے کی تلاش میں گزرا !
آخر کار ملے اور ایک دوسرے کے گلے لگے ، جیسے میلے میں بچھڑے ہوئے بھائی ملتے ہیں! (ان کا قد اتنا لمبا نہیں تھا جتنا سوچا تھا۔) ملنے کے بعد قریبی ہوٹل میں بیٹھ کر چائے پی اور پھر گپ شپ کا سلسلہ شروع ہوا. پہلے پہل تو بدر بھائی بالکل چپ تھے. لیکن جب باتیں کرنا شروع کیں تو کرتے چلے گئے اور ہم سنتے رہے اور جب ہماری باتوں کی باری آئی تو بدر بھائی ہر بات پر ہنستے ہنستے ہمیں بھی ہنسانے پر مجبور کر گئے. محفلین کے بارے میں کافی باتیں ہوئیں. arifkarim عارف کریم کی بہت تعریفیں ہوئی. محمد تابش صدیقی صدیقی بھائی کی نرم مزاجی بھی زیر بحث رہی۔کچھ محفلین کے ذکر پر بدر بھائی اتنے کھلکھلا کے ہنسے کہ کیا بتاؤں !!!
شاعروں میں راحیل فاروق ، محمد احمد اور ظہیراحمدظہیر کا تادیر ذکر ہوا. عبدالقیوم چوہدری جی اور ادب دوست کو بھی یاد کیا جاتا ہے رہا. چند نئے محفلین کا بھی ذکر ہوا.
آخر میں انہوں نے ہم سے جانے اجازت مانگی. ہم نے نا چاہتے ہوئے بھی اجازت دے دی.
بدر بھائی سے ملاقات کی خوشی میں ہم اپنا موبائل فون گھر بھول گئے. اس لئیے تصاویر پھر کبھی.

بدر بھائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی بہت ہنس مکھ اور سادہ مزاج ہیں. اللہ سلامت رکھے!!!
 
آخری تدوین:
پہلے پہل تو بدر بھائی بالکل چپ تھے. لیکن جب باتیں کرنا شروع کیں تو کرتے چلے گئے اور ہم سنتے رہے
یعنی ان کو بلوانے کے لیے خود چپ ہونا پڑتا ہے۔ اگلی ملاقات میں کوشش کرتا ہوں۔ :)
تابش بھائی کی نرم مزاجی بھی زیر بحث رہی
یعنی اس معاملہ پر بحث ہوئی کہ نرم مزاج ہیں یا نہیں۔ آپ کس طرف تھے؟ :sneaky::unsure:
کچھ محفلین کے ذکر پر بدر بھائی اتنے کھلکھلا کے ہنسے کہ کیا بتاؤں !!!
ان لطیفہ جیسے محفلین کا ہمیں بھی بتائیں۔
بدر بھائی سے ملاقات کی خوشی میں ہم اپنا موبائل فون گھر بھول گئے. اس لئیے تصاویر پھر کبھی.
یعنی بدر بھائی پھر بچ گئے۔ :)
بدر بھائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی بہت ہنس مکھ اور سادہ مزاج ہیں. اللہ سلامت رکھے!!!
آمین۔ بلاشبہ۔

پشاور میں چرسی تکہ کھلایا یا نہیں؟
 

اے خان

محفلین
یعنی ان کو بلوانے کے لیے خود چپ ہونا پڑتا ہے۔ اگلی ملاقات میں کوشش کرتا ہوں۔ :)
بالکل ویسے بولتے کم ہنستے مسکراتے زیادہ ہیں.

ان لطیفہ جیسے محفلین کا ہمیں بھی بتائیں۔

ایچ اے خان. الف نظامی
یعنی بدر بھائی پھر بچ گئے۔ :)
قسمت اچھی تھی :)
پشاور میں چرسی تکہ کھلایا یا نہیں؟
ملاقات جہانگیر کے قریب ایک چھوٹے سے ہوٹل میں ہوئی بدر بھائی جلدی میں تھے. بدر بھائی نے پھر آنے کا وعدہ کیا ہے.
 
Top