بجلی کا بحران

ساجداقبال

محفلین
مقام حیرت ہے کہ پورا ملک اس وقت بجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے لیکن اردو محفل کی قومی اسمبلی میں اس کے متعلق کوئی مباحثہ نہیں ہو رہا۔ کیا آپ اس بحران سے متاثر نہیں ہورہے؟ اگر ہاں تو جناب لکھیے اپنی حالت زار اور اس کے حل، اسباب وغیرہ وغیرہ۔
 

دوست

محفلین
ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے بجلی چلی جاتی ہے۔ آج صبح سے یہ ہورہا ہے۔
اس کا حل یہ ہے کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں یو پی ایس کنورٹر لگوا لیں۔ صرف دس ہزار میں لگ جائے گا۔ اور موج کریں۔
ورنہ صبر کریں۔۔۔۔
سادہ سا آئیڈیا۔۔۔۔۔ :roll: :roll: :roll:
 

ساجداقبال

محفلین
ایک اورخوشخبری بھی سن لیجیے کہ ہمارے “محب وطن“ حکومت نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک اور یو ٹرن لیتے ہوئے چیچوکی ملیاں تھرمل پاور پراجیکٹ جو 2008َء میں مکمل ہونا تھا، اس کی تعمیرقطر انویسمنٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبہ پر واپڈا کے زیرنگرانی جاپانی کمپنی نے فوری طور پر کام روک دیا ہے۔ اس یو ٹرن کی بدولت اس منصوبہ کی لاگت ایک ارب روپے بڑھ جانے کا امکان ہے اور تکمیل میں تاخیر الگ۔ واضح رہے کہ مستقبل قریب میں یہ واحد پراجیکٹ تھا جس کی بدولت لوڈ شیڈنگ کے عذاب کو کچھ حد تک کم کیا جا سکتا تھا۔ 500میگاواٹ پیداوار کے حامل اس پراجیکٹ کی تکمیل دسمبر 2008ء تک متوقع تھی۔
 

ساجداقبال

محفلین
اب کی بار ہم آپکو واقعی ایک خوشخبری سناتے ہیں کہ کراچی میں کچھ یارانِ وطن ہوا سے توانائی کے حصول میں سرکرداں ہیں۔ روزنامہ امت کراچی کا اسی بارے میں ایک فیچر
 
مجھے حیرانی اس بات کی ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ خزانے بھرے ہوئے ہیں‌ اور وسائل کی کمی نہیں۔ تو پھر کیوں نہیں وہ نئے نیوکلیر پاور پلانٹ لگاتے۔ کینپ کی توسیع کیوں نہیں‌کرتے۔ چلیں‌اس میں‌ کچھ عرصہ لگے گا اگر کام اج شروع کیا جائے۔ متبادل طور پر کیوں‌دوسرے ملکوں‌ (ایران و بھارت و چین) سے بجلی خریدتے؟
واضح طور پر حکومت کی ناکامی ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں۔ اتنے بڑے بحران کی موجودگی میں‌تو حکومتیں مستعفیٰ ہوجاتی ہیں۔
عوام بالخصوص کراچی کے عوام کو چاہیے کہ صوبائی حکومتوں کے دفتر اور سندھ صوبائی اسمبلی کا گھیراو کریں اور حکومتی کارندوں‌کا سوشل بائیکاٹ کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
بےنظیر اور لغاری کے زمانے میں بجلی پلانٹ لگانے کے کئ معاہدے ہوئے تھے۔ مہنگے داموں فی یونٹ (انہی کمپنیوں نے بنگلہ دیش سے کم cents فی اکائ) کے معاہدے کیے تھے۔ خیر یہ علیحدہ بحث ہے۔

اب مشرف کے قابل جرنیل جو ہر محکمے پر براجمان ہیں، اور جن کے گُن کچھ لوگ یہاں اکثر گاتے ہیں، یہ کارخانے مکمل نہیں کر سکے۔ ان باوردی گدھوں کو کو استعفٰی دے دینا چاہیے۔
 

ساجداقبال

محفلین
جیسبادی جن صاحبان شریفان کا ذکر آپ کر رہے ہیں، انہیں آپکی شکایتوں سے کچھ لینا دینا نہیں۔ اسلام آباد میں تو حال یہ ہے کہ سہ شام 6 بجے سے پہلے سٹریٹ اور روڈ لائٹس آن ہو جاتی ہیں۔ صدارتی محل اور پرائم منسٹر کی ایک لائٹ تک کم نہیں ہوئی۔ شاید اس سے روشن خیالی تھوڑی ڈِم ہو جاتی۔
 
کس نے کہا کہ بجلی کا بحران ہے؟ ساتھیو! آپ میرے شہر کراچی میں آیئے۔۔۔ میں آپ کو ثبوت دوں گا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمارے ہاں تو اتنی روشنی ہے کہ دھوپ ہونے کے باوجود اسٹریٹ لائٹس روشن ہوتی ہیں۔۔۔ بھلا اس سے بڑا بھی کوئی ثبوت ہوسکتا ہے بجلی کے وافر مقدار میں ہونے کا۔
اور یہ جو لوگ شور مچاتے ہیں کہ بجلی چلی جاتی ہے، بجلی چلی جاتی ہے۔۔۔ خاص طور پر رات کو جانے پر تو لوگ بہت ہی غصہ کرتے ہیں۔ لیکن اس میں بھی ایک خاص مصلحت ہے۔ اب یہ بے وقوف لوگ کیا جانیں۔۔۔؟
چلیں! میں آپ کو بتاتا ہوں۔۔۔ کراچی کو کیا کہتے ہیں؟ روشنیوں کا شہر۔۔۔
اب آپ یہ بتایئے کہ جس شہر میں روشنی ہی روشنی ہو، اسے کیا کہنا مناسب ہوگا؟ “روشن شہر“۔۔۔ لیکن مسئلہ تو یہ ہے کہ کراچی روشن شہر نہیں ہے بلکہ “روشنیوں کا شہر“ ہے۔ اس لیے اگر رات کو بجلی لے کر نہ جائیں اور ہر جگہ روشنی نظر آنے لگے تو لوگ کہیں گے کہ یہ روشن شہر ہے۔ اب اگر کہیں کہیں بجلی کے دو بلب ٹمٹماتے نظر آرہے ہوں اور باقی شہر تاریک ہو، تو تب ہی کہا جائے گا کہ یہ روشنیوں کا شہر ہے۔۔۔ چھوٹی چھوٹی روشنیوں کا بڑا بڑا شہر۔۔۔ :wink:
آپ لوگوں کو پتا نہیں ہے، ہماری حکومت قدامت پسند ہے۔ وہ بھلا اتنا اچھا نام (روشنیوں کا شہر) کیوں تبدیل کرے گی؟ :p

(بکواس لگے تو یہ سمجھ کر ہضم کرلیں کہ دن بھر چار چار، آٹھ آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو تو کیا حال ہوگا۔۔۔ممکن ہے کہ کچھ لوگ غریبوں کی جانب سے بجلی کے مطالبہ کو بے جا کہیں اور غربت کا طعنہ دیکر یہ فتویٰ صادر کریں کہ تم غریب لوگ بجلی کے عیش کیوں اٹھانا چاہتے ہو، ان کے لیے میں صرف اتنا کہوں گا کہ “خوش رہو مگر خدا کے واسطے چپ رہو“)


:!:
 

ظفری

لائبریرین
جاپان اس سلسلے میں مدد کر سکتا ہے ۔۔ مگر وہ پلانٹ کو اپنی نگرانی میں چلانے کی شرط رکھے گا ۔
 
لگتا ہے کہ کراچی کے عوام کی اللہ نے سن لی ہے۔ وفاق نے کراچی کے لیے ھزار میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ منظوری دے دی۔
حکومت کو میرا مشورہ ہےکہ چشمہ پاور پلانٹ کی طرز پر چین سے نئے نیوکلیر پاورپلانٹ کراچی کے لیے اور پاکستان کے لیے فورا مانگ یا خرید لینا چاہیے۔ تاکہ بجلی کا مسئلہ ھمیشہ کے لیے حل ہوجائے
 
اور اچھی خبر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیوکلیر پلانٹز ڈیزائین باڈی کی تشکیل دے دی ہے اور یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چائنا اور کوریا کی کاپی کرنے کی کوشش کریں‌گے (DAWN)
 

شمشاد

لائبریرین
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

یا پھر

وہ وعدے ہی کیا جو وفا ہو گئے

یا پھر

دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے
 
Top