با اخلاق کون۔۔۔

*بااخلاق کون؟*
امام جلال الدین سیوطیؒ نے اپنی کتاب ’’الکنز المدفون والفلک المشحون‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’حسن خلق کی دس نشانیاں ہیں، جس کے اخلاق اچھے ہوں گے۔
(۱) وہ جھگڑا کم سے کم کرے گا۔
(۲) وہ انصاف سے کام لے گا۔
(۳) وہ لوگوں کی لغزشات کی طرف نظر نہیں کرے گا۔
(۴) وہ برائی میں بھی اچھائی کا پہلو طلب کرے گا۔
(۵) وہ معذرت کا طالب ہو گا۔
(۶) وہ لوگوں کی اذیت کو برداشت کرے گا۔‪‬‏
(۷وہ اپنے نفس پر ملامت کرے گا
(۸) وہ دوسروں سے صرف نظر کرتے ہوئے اپنے عیوب ڈھونڈھنے میں لگے گا
(۹)وہ ہر چھوٹے بڑے سے خندہ پیشانی سے پیش آئے گا۔
(۱۰) وہ ہر ایک سے نرمی سے بات کرے گا خواہ اس سے کم تر ہو یا برتر.
اللہ رب العزت ہم سب کو حسن اخلاق سے مالا مال فرمائے، آمین.
ماخوذ۔۔۔
 
Top