بال کٹوانے کے مطالبہ پر شادی کے دن ہی طلاق !

arifkarim

معطل
بال کٹوانے کے مطالبہ پر شادی کے دن ہی طلاق
divorce_0_0.jpg


ریاض: سعودی عرب میں دلہا کے لمبے بالوں پر اس کی ساس کے تنقید کرنے پر شادی تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو طلاق ہو گئی۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ تصویر کھنچوانے کے لئے پوز بنا رہا تھا کہ اس کی ساس کی نظر اس کے لمبے بالوں پر پڑی جو اس کی گردن تک پہنچے ہوئے تھے اور دلہا ہاتھ سے اپنے بال سنوار رہا تھا۔ ساس نے اپنے داماد کے لمبے بالوں پر اس سے بحث شروع کر دی جو تلخی میں بدل گئی اور دلہے کو اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دینا پڑ گئی۔ جب ساس نے داماد کو اپنے لمبے بال کٹوانے کے لئے کہا تو اس نے جواب دیا کہ وہ شادی کے بعد بال کٹوا لے گا تاہم خاتون نے شادی سے پہلے بال کٹوانے کے لئے اصرار کیا۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل ال اِخبریہ کے مطابق دلہن نے بتایا ہے کہ میری امی نے میرے دلہا اور ساس سے بحث شروع کر دی تھی بالآخر میری ماں نے میرا ہاتھ تھاما اور مجھ سے پوچھا کہ تمہیں اپنی ماں اور اس شخص میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا۔ دلہن نے بتایا کہ یقینی طور پر مجھے اپنی ماں کا ہی ساتھ دینا تھا۔ میرے شوہر نے کہا کہ میں کسی کی کوئی شرائط قبول نہیں کرنے والا اور اس کے فوری طور پر اس نے مجھے طلاق دے دی۔ بد نصیب دولہا دلہن کا نام جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ دلہن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم ہے۔ دلہن نے مزید بتایا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا ہے کہ محض بالوں کے تنازع پر میرے شادی اتنی آسانی سے خراب ہو گئی۔
ماخذ
 
ویسے ایسے کاموں میں سعودی عرب سب سے اگے ہے۔
ابھی تھوڑی دن پہلے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں دلہن محض اس لیے طلاق لے لیتی ہے کے خاوند خراٹے لیتا ہے
 

arifkarim

معطل
ابھی تھوڑی دن پہلے ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں دلہن محض اس لیے طلاق لے لیتی ہے کے خاوند خراٹے لیتا ہے
عرب 1400 سالوں میں ذرا نہیں بدلے۔ آنحضورﷺ کے زمانہ میں ایک عورت نے صرف اسلئے طلاق لی کہ اسے اپنے خاوند کی شکل پسند نہیں تھی۔
 
بیوی شوہر کے خراٹوں سے تنگ آ کر طلاق کا مطالبہ کرتی ہے، شیخ معاملہ سن سمجھ کر کیا فیصلہ کرتا اور کیا نتیجہ نکلتا ہے ضرور دیکھیں، ڈرامہ طاش ما طاش سے ماخوز
 

arifkarim

معطل
ٹهیک ہی تو کیا خوشدامن نے۔۔۔۔
بیچاری کی بیٹی کو اپنی چٹیا کے علاوہ شوہر نامدار کی بهی گت بنانی پڑتی۔۔۔
بھائی جان آپکا کیبورڈ ہ اور ھ کے درمیان فرق نہیں کر پا رہا۔ اسکو درست کر دیں۔ یا شاید آپ عربی کیبورڈ استعمال کر رہے ہیں۔
 
بھائی جان آپکا کیبورڈ ہ اور ھ کے درمیان فرق نہیں کر پا رہا۔ اسکو درست کر دیں۔ یا شاید آپ عربی کیبورڈ استعمال کر رہے ہیں۔
نا میرا ویر عربی تو نہیں ہے۔ ہے تو اردو ہی پر سامسنگ والوں نے کچھ لفظ اکیلی ہ سے لکھ دئیے تو وہی لکهنے پڑتے۔
 

bilal260

محفلین
ساس نے سمجھا ہو گا آج سے ہی آرڈر شروع کر دیتی ہوں۔
ساس کو چاہئے تھا اسے بیٹا سمجھتی نہ کہ بات ماننے والا نوکر ۔
جو ہوا بہترین ہوا ۔
 
Top